پونے۔کرک اگین رپورٹ۔پونے ٹیسٹ میں سپنرز نے 147 سالہ ٹیسٹ ہسٹری کا نیا ورق درج کردیا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں یہ پہلا موقع تھا کہ مردوں کے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں تمام دس وکٹیں آف اسپنرز کے حصے میں آئیں۔
یہ پونے میں ہوا،پھر ایک کام اور ہوا۔ 25 ویں بار کسی بھی سٹائل کے اسپنرز نے ایسا کیا۔ 26 واں واقعہ چند منٹ بعد راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پیش آیا، جہاں ساجد خان (6-128)، نعمان علی (3-88)، اور زاہد محمود (1-44) نے انگلینڈ کے خلاف پاکستان کے لیے ایسا ہی کیا۔
راولپنڈی اور پونے میں الٹ پلٹ ہوگیا
ٹیسٹ کرکٹ کی 147 سالہ تاریخ میں مگر بھارت نے ایک نیا ورق درج کیا ہے۔آف اسپنر واشنگٹن سندر نے نیوزی لینڈ کے خلاف پونے ٹیسٹ میں 59 رنزکے عوض 7 وکٹیں لیں۔باقی 3 وکٹیں بھی آف اسپنر کے حصہ میں آئیں۔کیوی ٹیم 197 رنز 3 وکٹ سے 259 رنز تک پویلین میں تھی۔بھارت نے پہلے روز کے اختتام پر ایک وکٹ کھوکر 16 رنزبنائے ہیں۔یہ پہلا موقع تھا کہ مردوں کے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں تمام دس وکٹیں آف اسپنرز کے حصے میں آئی ہیں۔
ٹیسٹ کرکٹ کی 147 سالہ تاریخ میں نیا ریکارڈ،مصباح اور اظہر علی سلہٹ ٹیسٹ میں ہائی لائٹ