پاکستان کے ہاتھوں بھارت کی کرکٹ میدان میں بڑی ٹھکائی،آصف علی نے مار مار کر دھویں نکال دیئے۔
کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان نے ہانگ کانگ انٹرنیشنل سکسز کے کوارٹر فائنل میں بھارت کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر اپنی جگہ پکی کر لی۔ 120 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے صرف 5 اوورز میں بغیر کوئی وکٹ کھوئے 121 رنز بنا لیے۔بھارت نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے اپنے 6 اوورز میں 2 وکٹوں پر 119 رنز بنائے۔
آصف علی سٹار آف دی میچ رہے جنہوں نے ریٹائر ہونے سے پہلے صرف 14 گیندوں پر 55 رنز بنائے۔ ان کی اننگز میں 2 چوکے اور 7 چھکے شامل تھے، جس کا اسٹرائیک ریٹ 392.85 تھا۔ ان کے ساتھ محمد اخلاق نے 333.33 کے اسٹرائیک ریٹ سے 12 گیندوں پر 3 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 40 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔
اہم نوٹ اس ٹورنامنٹ میں کل 12 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جو چھ سال کے وقفے کے بعد واپس آئی ہیں۔ یہ ایونٹ یکم سے 3 نومبر 2024 تک ہو گا۔۔ہانگ کانگ کرکٹ سکسز 1993 میں شروعہوا۔پاکستان نے یہ ٹورنامنٹ چار بار جیتا ہے اور پانچ بار رنر اپ رہا ہے۔ وہ 2017 میں منعقدہ آخری ٹورنامنٹ میں فائنل میں پہنچے تھے۔