چیمپئز ٹرافی فلم سکرپٹ کے مطابق چل رہی،10 روز بعدکے اعلانات یہاں جان لیں۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہوگی،بھارتی کرکٹ ٹیم جزوی طور پر آئے گی،کچھ میچز ہائبرڈ ماڈل کے تحت ہونگے اور باقی میچزپاکستان میں ہونگے،باقی کہانی سکرپٹ کے مطابق چل رہی ہے۔
کرک اگین ڈاٹ کام پہلے بھی یہ نیوز بریک کرچکا،اب بھی کررہا ہے،یہ کسی فاختہ کی نیوز نہیں ہے اور نہ ہی کسی چڑیا کی۔یہ ایک حقیقت ہے۔پاکستان اور بھارت کے کرکٹ سیاسی معاملات پر برطانوی اور آسٹریلین میڈیا جتنی سمجھ رکھتا ہے،پاکستان اور بھارت کا میڈیا نہیں رکھتا،ان 2 ممالک میں جو چل رہا ہے،باقی ممالک میں خاموشی ہے،اس لئے کہ سکرپٹ کا حصہ بننے کی اسے ضرورت نہیں ہے۔
امکان ہے کہ اگلے 10 روز کے اندر سب کچھ طے شدہ سامنے آجائے گا۔آئی سی سی 75 روز قبل شیڈول کا اعلان کرے گی اور معاملات سیٹ ہونگے۔پاکستان بمقابلہ بھارت میچ دبئی میں ہوگا،سیمی فائنل یا فائنل میں پاکستان اور بھارت مدمقابل ہوئے تو میچ پاکستان میں ہوگا،ورنہ دبئی میں ہوگا،یہ ماڈل سیٹ ہے،پہلے سے طے ہے۔میڈیا پر ہر بات سکرپٹ کے مطابق چل رہی ہے۔
چیمپئنز ٹرافی،پاکستان کو 65 ملین ڈالرزنقصان اور پابندی کی خبریں پہنچادی گئیں
مزید تفصیلات کیلئے اس لنک پر کلک کریں۔
آئی سی سی ہنگامی میٹنگ طلب،چیمپئنز ٹرافی کیلئے نئی تجویز ،بھارت کا ایک میچ پاکستان میں