واشنگٹن۔کرک اگین رپورٹ۔چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان اور بھارت کی گرم جنگ میں امریکا کی انٹری،کیاحکم آیا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ چیمپینز ٹرافی اور پاکستان بھارت میں چلتی جنگ۔امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان وہدانت پٹیل بھی میدان میں آگئے۔
کہتے ہیں امریکہ نے ہمیشہ کھیلوں کی سفارت کاری کو اہمیت دی ہے۔ کھیل بہت سارے لوگوں کو جوڑتے ہیں۔ ہمارے ملک کی یہ پالیسی ہے کہ کھیلوں کی سفارت کاری بہترین سفارت کاری ہے۔ اُنہوں نےایک پریس کانفرنس میں سوال کے جواب میں کہا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم نے پاکستان میں چیمپینز ٹرافی کھیلنے سے اگر انکار کیا ہے تو وہ دونوں ملک آپس میں بات کر سکتے ہیں ۔انہیں کرنی چاہیے۔ کھیل جوڑتا ہے ۔کھیل ایک طاقتور چیز ہے۔
سوال یہ تھا کہ اپ کے خیال میں سیاست کو کھیلوں سے ملانا درست ہے۔ اس کے جواب میں امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان نے کہا پاکستان اور بھارت کے تعلقات سے متعلق وہ دونوں آپس میں بات کر سکتے ہیں۔ کھیل یقینی طور پر ایک طاقتور اور مربوط قوت ہے۔ امریکہ نے ہمیشہ کھیلوں کی سفارت کاری کو ترجیح دی۔ یہ لوگوں کو جوڑے رکھتا ہے۔ کھیل وہ چیز ہے جو ہمارے پبلک افیئرز اور پھر ڈپلومیسی کے لیے بہت اہم ہے۔ پھر بہت سارے آپس میں جوڑتے ہیں ۔
چیمپینز ٹرافی اگلے سال کے شروع میں 19 فروری سے نو مارچ کے درمیان پاکستان میں شیڈول ہے۔ بھارت نے اعلان کیا ہے کہ اس کی حکومت نے چونکہ اسے اجازت نہیں دی وہ پاکستان کا سفر نہیں کرے گا۔ بھارت نے آئی سی سی کو کہا کہ چیمپینز ٹرافی ہائبرڈ ماڈل پر کروائی جائے ،جس کے تحت اس کے میچز دبئی میں ہوں اور اگر وہ سیمی فائنل یا فائنل یا دونوں میں پہنچے تو وہ بھی دبئی میں کھیلے جائیں ۔اس پر پاکستان نے سخت رد عمل دیا اور کہا کہ یہ نہیں ہوگا۔
چیمپئنز ٹرافی،بھارت کا جواب تیار،پرانا ڈوزیئر،میزبانی کیلئے نئی پیشکش،روایتی حریف باہر
ہم ہائبرڈ ماڈل قبول نہیں کریں گے۔ بھارت یہاں آ کر کھیلے اور آئی سی سی کو خط لکھا کہ بھارت سے پوچھے کہ اس نے کس بنیاد پر آنا سے انکار کیا ہے اور ہمیں تحریری طور پہ آگاہ کریں ۔اگر بھارت کا یہی رویہ رہا تو پاکستان اس چیمپنز ٹرافی سمیت آئی سی سی کے کسی ایونٹ میں بھارت کے خلاف میچ نہیں کھیلے گا ۔یوں صورتحال کافی کشیدہ ہے۔ ایسے میں امریکہ کی جانب سے جو کہ موجودہ حکومت کے اختتامی ایام ہیں ۔ اس کی جانب سے یہ پیغام ایک مثبت کوشش ہے۔ لیکن دیکھنا ہوگا کہ کیا پاکستان اور بھارت کے سیاسی حکام سامنے یا بیک ڈور ہو کر کرکٹ ڈپلومیسی پر کام کرتے ہیں یا نہیں۔
آئی سی سی کی ایک اور کنفرمیشن،چیمپئنز ٹرافی پاکستانی ٹور پر پہنچ گئی،میزبان شہر محروم