پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا،دوسرا ٹی 20 انٹرنیشنل میچ۔ہفتہ،16 نومبر 2024،دوپہر ایک بجے
سڈنی،کرک اگین رپورٹ۔دوسرا ٹی 20 انٹرنیشنل،سڈنی میں ہفتہ کو بڑا مقابلہ،پاکستانی ٹیم میں ایک تبدیلی،مزید معلومات۔آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دے کر تین میچوں کی ٹی 20 سیریز میں پہلے ہی 1-0 کی برتری حاصل کر لی ہے۔ برسبین میں جوش انگلیس کی قیادت میں آسٹریلیا جیتا تھا، محمد رضوان کی قیادت میں پاکستانی ٹیم کے پاس سیریز برابر کرنے کا ایک آخری موقع ہے۔یہ یاد رہے کہ اس سے قبل ایم سی جی میں جب ون ڈے سیریز کا آغاز ہوا تھا تو پاکستان ہارا تھا لیکن اس کے بعد اس نے ایڈیلیڈ اور پرتھ میں ون ڈے میچز جیت کر واپسی کی تھی۔22 سال بعد آسٹریلیا میں ون ڈے سیریز جیتی تھی۔یہاں پاکستان کو آسٹریلیا میں نہ صرف پہلا ٹی 20 میچ آسٹریلیا سے جیتنا ہے بلکہ ٹی 20 سیریز بھی اپنے نام کرنی ہے۔نوٹس میں رہے کہ ٹی 20 میں یہ آسٹریلیا کی کمزور ترین ٹیم ہے اور پاکستان اپنی مکمل سٹرینتھ کے ساتھ کھیل رہا ہے۔
گابا کے بعد سڈنی ۔پاکستان کی کرکٹ ٹیم اگرچہ آسٹریلیا میں آج تک آسٹریلیا کے خلاف ٹی 20 میچ نہیں جیت سکی ہے گابا برسبین میں تو دونوں کا پہلی بار مقابلہ تھا، لیکن اب سڈنی میں جہاں سیریز کا دوسرا میچ کھیلا جا رہا ہے ،وہ پاکستان کے لیے یوں اہم ہے کہ شکست مطلب ہوگا کہ سیریز ہاتھ سے گئی۔ میچ کی جیت اسے سیریز میں باقی رکھے گی۔ ہاں ایک صورت اور ہے کہ میچ کسی وجہ سے مکمل ہی نہ ہو۔ یہ بات ہمیں یوں یادآتی ہے سڈنی میں پاکستان اور اسٹریلیا کے درمیان اس سے قبل ایک ٹی 20 میچ شیڈول تھا ،جو بارش کی نذر ہو گیا اور بغیر کسی نتیجے کے اپنے اختتام کو پہنچا ۔پاکستان کی کرکٹ ٹیم آسٹریلیا میں آسٹریلیا کے خلاف چھٹا ٹی 20 میچ کھیلے گی۔ پانچ میچز کھیل چکی ۔چار ہارے ہیں ایک میچ بے نتیجہ ہے ۔دونوں ملکوں کے درمیان اب تک کھیلے گئے 26 ٹی 20 میچز میں سے میدان کے اندر مقابلہ 12۔12سے برابر ہو چکا ہوا ہے۔ ایک میچ بے نتیجہ رہا ایک میچ ٹائی ہوا تھا اور ٹائی میں پاکستان نے بہرحال فتح حاصل کی تھی تو اس اعتبار سے13-12کا رزلٹ ہے لیکن جب کرکٹ کی کتاب میں نتائج مرتب کیے جاتے ہیں تو ٹائی کا کھاتہ ایک الگ ہوتا ہے۔
آسٹریلیا ون ڈے سیریز کی طرح ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ جیت گیا،پاکستان کی 15 بالز میں 6 وکٹیں گریں
سڈنی میں پاکستانی وقت کے مطابق ہفتہ 16 نومبر کی دوپہر ایک بجے پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا وسل بجے گی اور سخت میچ ہونے کا امکان ہے اور دیکھنا ہوگا کہ موسم کیسا ہے۔سڈنی میں کل صبح اور دن کے درمیانی حصہ میں بارش کی پیشگوئی ہے لیکن مقامی وقت کے مطابق شام 7 بجے کھیلے جانے والے میچ کے اوقات میں موسم بہتر رہنے کی پیش گوئی ہے۔سڈنی کی پچ اسپنرز کیلئے ہمیشہ موزوں رہی ہے۔پاکستان ٹیم کی ایک تبدیلی ہر حال میں بنتی ہے۔سوال ہوگا کہ کسے باہر رکھاجائے گا اور کسے کھلایا جائے گا۔
برسبین میں پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 29 رنز سے شکست کھانے کے بعد پاکستان جاری تین میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں لازمی جیت کے لیے آسٹریلیا کا سامنا کرنے کی تیاری کر چکاہے۔ محمد رضوان کی قیادت میں بارش کی وجہ سے ہونے والے مقابلے میں میزبانوں نے انہیں ہلنے ہی نہیں دیا۔ایک بات یہ دکھائی دی ہے کہ عباس آفریدی پاکستان کے لیے واحد چمکدار روشنی تھے۔ دو اہم وکٹیں حاصل کرنے کے علاوہ، دائیں ہاتھ کے فاسٹ باؤلر نے نیچے 20رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی۔کئی بڑے ناموں کی کارکردگی غیر تسلی بخش تھی، یہی وجہ ہے کہ محمد رضوان کی قیادت میں تھنک ٹینک سڈنی میں ہونے والے دوسرے ٹی 20 میچ کے لیے کچھ جرات مندانہ تبدیلیاں کر سکتے ہیں۔ فاسٹ باؤلر نسیم شاہ نے ون ڈے میں اپنی سیون موومنٹ کے ساتھ آسٹریلوی بلے بازوں کو چیلنج کیا، پاکستان کی کلینیکل سیریز کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔برسبین میں پہلے ٹی 20 میں دو اوورز میں 37 رنز دے کر ایک وکٹ کے ساتھ مہنگے تھے،باہر ہوسکتے ہیں۔
ان فارم شاہین آفریدی، حارث رؤف کے ساتھ عباس آفریدی پیس اٹیک بن سکتے ہیں، نسیم شاہ کی جگہ بائیں ہاتھ کے اسپنر سفیان مقیم کارآمد کردار ادا کر سکتے ہیں۔برسبین میں پہلے ٹی میں مڈل آرڈر بلے باز عرفان خان نیازی زیادہ بہتر نہیں لگے،اس لیے پاکستان ان کو ایک اور موقع دینے کے بجائے عرفات منہاس کو اپنی پلیئنگ الیون میں لانے پر غور کر سکتا ہے۔