جوہانسبرگ۔کرک اگین رپورٹ۔سنجو سیمسن اور تلک ورما نے ریکارڈ بک چیر ڈالی،بھارت ٹی20 سیریز جیت گیا۔سنجو سیمسن اور تلک ورما نے جنوبی افریقہ کے خلاف جاری ٹی 20 سیریزمیں ریکارڈ بک کو چیر ڈالا ہے۔ انہوں نے بالترتیب ڈربن اور سنچورین میں ایک ایک سنچری اسکور کی اور پھر جوہانسبرگ میں ہونے والے فائنل میں سنچریوں کی جوڑی کو جوڑ کر ریکارڈ اگل ڈالا اور بھارت کو 2024 میں پانچویں دو طرفہ سیریز جیتنے میں مدد دی۔
بھارت نے جنوبی افریقہ میں سب سے زیادہ ٹی 20 انٹرنیشنل کا مجموعہ پوسٹ کیا، اس مقام پر کوئی فرق نہیں پڑتا، اورٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں دوسرا سب سے بڑا مجموعہ سیٹ کیا،پہلا بڑا اسکور بنگلہ دیش کے خلاف سب سے زیادہ 297 رنز ایک ماہ اور تین دن قبل بنایا تھا۔ وہ ایک ہی اننگز میں دو انفرادی سنچریاں بنانے والی پہلی فل ممبر سائیڈ اور تیسری بین الاقوامی ٹیم بن گئی، اور ایک ہی سیریز میں چار سنچریاں بنانے والی واحد ٹیم بن گئی۔سنجو سامسن نے 56 بالز پر 109 اور تلک ورما نے47 بالز پر 120 ناٹ آئوٹ رنزکئے۔بھارت نے1 وکٹ پر 283 رنزبنائے۔210 رنزکی شراکت دوسری وکٹ پر قائم کی۔دونوں نے بھارت کیلئے دوسری وکٹ کی شراکت کانیا ریکارڈ بنایا،سابقہ ریکارڈ سنجو سامسن اور دیپک ہودا کا 176 رنزکا تھا۔210 رنزکی شراکت کاریکارڈ بھارت کیلئے ٹی 20 انٹرنیشنل میں کسی بھی وکٹ پر بڑا ریکارڈ ہے،سابقہ ریکارڈ190 رنزکا تھا۔یہ ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ کا بھی سب سے بڑا ریکارڈ بن گیا۔سابقہ 193 کا تھا۔
بارش نہ کم روشنی،پتنگوں کا بڑا حملہ،بھارت جنوبی افریقا میچ روکنا پڑا،مہمان ٹیم کامیاب
پروٹیز 148 پر آؤٹ ہوئے اور 135 سے ہارنے کے بعدرنز کے حساب سے فارمیٹ میں اپنی سب سے بڑی شکست سے دوچار ہوئے۔ جنوبی افریقہ نے اگست 2022 میں آئرلینڈ کو ہرانے کے بعد سے دو سال سے زیادہ عرصے میں کوئی دو طرفہ ٹی 20 انٹرنیشنل سیریز نہیں جیتی۔بھارت یہ 4 میچزکی سیریز1-3 سے جیت گیا۔