لندن،دبئی:کرک اگین رپورٹ۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی،انگلینڈ کا پاکستان کو دوسری شرمندگی بھی اٹھانے کا مشورہ،شیڈول اگلے 48 گھنٹوں میں آسکتا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آئی سی سی سے ایک شرمندگی اٹھانے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کو دوسری شرمندگی بھی اٹھانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔انگلینڈ کرکٹ بورڈ حکام نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے کہا ہے کہ وہ ہائبرڈ ماڈل تسلیم کرلے اور ایونٹ کو آگے بڑھائے۔پی سی بی حکام نے انگلینڈ کی مشاورت بھی حکومت پاکستان تک پہنچادی ہے۔
یوں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول اگلے 48 گھنٹوں میں جاری ہونے والا ہے اور اس شیڈول میں میزکے مقامات وہی لکھے جائیں گے جو پاکستان نے تجویز کئے ہیں لیکن ایک کنڈیشن کے ساتھ ہائبرڈ ماڈل کو بھی درمیان میں رکھاجائے گا۔
کرک اگین ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ لندن میں گزشتہ روز پی سی بی چیئرمین کی انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے ہم منصب سے ہونے والی ملاقات میں اس موضوع پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا ہے اور آخر کار انگلینڈ بورڈ کے چیئرمین و چیف نے محسن نقوی سے کیا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی پر ہائبرڈ ماڈل مان لیں،اس کے علاوہ ایشوز میں مسائل ہونگے۔پی سی بی کو یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ حکومت پاکستان سے بھی یہ مشورہ کریں۔بھارتی حکومت اور پاکستانی حکومت کے سیاسی مسائل آج کے نہیں،برسوں پرانے ہیں۔اس سے قبل بھی باہمی سیریز معطل رہی ہیں،بحال بھی ہوئی ہیں،ان سب میں آئی سی سی کا کوئی کردار نہیں رہا،جہاں تک آئی سی سی ایونٹس کا تعلق ہے تو بھارت نے پاکستان کیخلاف کھیلنے سے انکار نہیں کیا،مقام کی تبدیلی کا کہا ہے اور پاکستان اس کے جواب میں اجر بائیکاٹ کرے گا یا بھارت سے نہیں کھیلے گا تو وہ انکار کرنے کی بات ہوگی اور اس کے نتائج سنگین ہیں۔ذرائع کے مطابق پی سی بی حکام نے حکومت پاکستان کو نئی صورتحال پر اعتماد میں لے لیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کو یہ بھی باور کروایا گیا ہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ٹور پر بھی آخر کار مسقبل کے آئی سی سی چیئرمین جے شاہ جو کہ اس وقت بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری ہیں،ان کا حتمی فیصلہ ہی غالب آیا ہے اور پاکستان آزاد کشمیر تک اس ایونٹ کی ٹرافی کو لے جانے میں ناکام ہوا ہے۔یہ شرمندگی 36 گھنٹوں میں آئی ہے۔پاکستان اب دوسری شرمندگی سے بچنے کیلئے بہتر راہ اختیار کرے۔
چیمپئنز ٹرافی ٹور اور ایونٹ کی میزبانی،نہایت تازہ ترین اپ ڈیٹ،آج کی ایک حرکت سب ننگا کردے گی
ادھر آئی سی سی حکام بھی اس صورتحال پر آن بورڈ ہیں۔اگلے 48 سے 60 گھنٹوں میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا شیڈول جاری کرنے والے ہیں۔اس میں لاہور،کراچی اور روالپنڈی میزبان مقامات ہونگے لیکن ساتھ ہی لکھاجائے گا کہ بھارت کے میچز مقامات کی تبدیلی سے مشروط ہوسکتے ہیں اور اسی طرح ناک آئوٹ میچ میں بھارت ہوا تو مقام تبدیل ہوسکتا ہے۔اس وقت تک بھارت کے پاکستان لانے کی کوششوں کا تذکرہ بطور خاص ہوگا۔یوں آفیشلی ہائبرڈ ماڈل کا اعلان ہوجائے گا۔