لاہور،کرک اگین رپورٹ۔چیمپئنز ٹرافی کہاں ہونی ہے،رمیز راجہ کا چونکادینے والا تبصرہ۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین رمیز راجہ نے چیمپئنز ٹرافی کے حوالہ سے ایک جملہ میں جو تبصرہ کیا ہے،وہ کافی چونکادینے والا ہے۔آسٹریلیا کے خلاف ٹی 20 سیریز کی کلین سوئپ شکست کے بعد انہوں نے اپنے یوٹیوب چینل رمیز سپیک پر بات کی ہے۔
رمیز راجہ نے کہا ہے کہ ٹی 20 انٹرنیشنل سیریز میں آسٹریلیا سے شکست افسوسناک ہے۔ہم ہارگئے ہیںآسٹریلیا میں کنڈیشنز چیلنج کرتی ہیں۔کھیلنا آسان نہیں ہوتا،ویسے بھی نئی پلیئرز کیلئے مشکل ہوتی ہیں۔انہوں نے نئے پلیئرز کو مواقع دینے پر ر،میز راجہ نے کہا ہے کہ آسٹریلیا جیسی سرزمین پر یہ مناسب تھا،کیا وہ اس لیول کے پلیئرز تھے کہ ان کو وہاں کھلایا گیا۔سوال بہت سارے کھڑے ہیں،شاٹ پچز پر نہیں کھیلا جاتا۔یہ جو لڑکے کھلائے گئے ہیں کہ آسانی سے جتواسکتے ہیں۔عثمان خان کے حوالہ سے بھی سولات ہیں۔حارث رئوف کے علاوہ باقیوں کی سلیکشن پر سوالات ہیں،بہت سارے پلیئرز کو کھلادیا گیا،جب تک جیت نہیں ملے گی،کام نہیں ہوگا۔
چیمپئنز ٹرافی،جوئے روٹ اور بین سٹوکس پاکستان آئیں گے یا نہیں،انگلش کپتان کاجواب
آگے چیمپئنز ٹرافی ہے۔کمبی نیشن سیٹ نہیں نہیں ہے۔مشکل سے ون ڈے سیریز جیتے تھے۔پھر ان فارم کھلاڑی صائم ایوب اور عبداللہ شفیق کو کیوں ریلیز کیاگیا،ہم نے 1992 کے ورلڈ کپ کو ایسے نہیں جیتے تھے۔ہم نے وہاں ایک ماہ قبل لینڈ کیا اور 8 پریکٹس میچز کھیلے،آگاہی ہوئی ہے تو مشکل سے یہ سب ہوتا ہے۔ہارنے سے دوبارہ آغاز کرنا پڑتا ہے۔
اس سیریز کے بعد نئے ٹیلنٹ پر سوالات اٹھے ہیں۔لیڈر شپ رول بڑا اہم ہے لیکن اس کا الگ ٹمپرامنٹ ہوتا ہے۔بڑا سیزن ہے۔چیمپئنز ٹرافی تک کرکٹ ہی ہے،سیٹ ہونا پڑے گا۔ویسے نہیں علم کہ یہ چیمپئنز ٹرافی کہاں ہونی ہے۔اوپر والا ہی بہتر جانتا ہے۔
چیمپئنز ٹرافی پر محسن نقوی کے نئے موقف سے ساری کہانی کلیئر،شیڈول کا ٹائم سیٹ