چیمپئنز ٹرافی کی گرم جنگ کے دوران ایک اور پلیٹ فارم پر پاکستان بھارت ایک ساتھ،ایشیا کپ کے ٹی وی رائٹس کی حیران کن بولی۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ سب آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی بریکنگ نیوز کا انتظار کررہے ہیں لیکن یہاں ایک اور کرکٹ بریکنگ نیوز ہوگئی ہے۔ایشین کرکٹ کونسل اے سی سی نے ایک ای نیلامی کا اہتمام کیا، جہاں سونی اسپورٹس ایشیا کپ کے حقوق حاصل کرنے کے لیے واحد بولی لگانے والا نکلا۔
سونی کلور میکس (سونی اسپورٹس) نے 2024-31 کے لیے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے میڈیا حقوق کو حاصل کرکے ایک بڑا کرکٹ براڈکاسٹنگ معاہدہ جیت لیا ہے۔ کمپنی ان حقوق کے لیے US$170 ملین (1435بھارتی کروڑ روپے) ادا کرے گی، جو ڈزنی سٹار کے پچھلے معاہدے (US$100 ملین) سے 70% زیادہ ہے۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ سونی واحد کمپنی تھی جس نے بولی لگانے کے عمل میں شرکت کی۔
یہ معاہدہ سونی کو اے سی سی کے تمام ایونٹس دکھانے کا حق دیتا ہے، بشمول مرد اور خواتین دونوں کے ایشیا کپ کے ساتھ ساتھ انڈر 19 اور ابھرتی ہوئی ٹیموں کے ٹورنامنٹس۔ اس عرصے کے دوران مردوں کے چار سینئر ایشیا کپ ہونے کی توقع ہے، یہ سونی کے کھیلوں کے نشریاتی کاروبار کے لیے ایک قیمتی خریداری ہے۔پاکستان بمقابلہ بھارت میچز ہر ایونٹ میں لازمی ہونگے۔