پرتھ۔بھارت کا پہلی اننگ تکا فاتحانہ آغاز،برتری حاصل کرلی،مچل سٹارک کی مزاحمت۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ بھارت کا دورہ آسٹریلیا کا پہلی اننگ تک فاتحانہ آغاز،150 رنزپر آئوٹ ہونے کے باوجود آسٹریلیا کو 104 پر آئوٹ کرکے 46 رنزکی سبقت لے لی۔مچل سٹارک اننگ کے ٹاپ اسکورر رہے۔ادھر سٹارک نے بھارتی بائولر پر بلا اٹھالیا۔
مچل سٹارک کاباولنگ میں نام سناہوگا ۔ بعض اوقات بیٹنگ میں بھی کمال کرتے ہیں۔آج بھارت کے خلاف پررتھ میں جاری بارڈر گاواسکر سیریزکے پہلے کرکٹ ٹیسٹ کے دوسرے روز انہوں نے اپنی ٹیم کو بڑی ہزیمت سے بچا لیا۔ بھارت کے خلاف اسٹریلیا کا ٹیسٹ کرکٹ میں کم سے کم سکور 83 رنز تھا۔آج79 پر اسٹریلیا کی 9 وکٹیں گر چکی تھیں۔ یہاں مچل سٹراک آڑے اگئے اور ان کے ساتھ جوش ہیزل ووڈ نےبھی بھرپور ساتھ دیا ۔ آخری وکٹ پر آسٹریلیا کیلئے 25رنز کی شراکت قائم کی اور اپنی ٹیم کے ٹوٹل کو 100 سے اوپر کردیا۔یوں بھارت کے 150 رنز کے جواب میں میزبان آسٹریلیا پہلی اننگ میں 51.2 اوورز میں 104 رنزبناکر آئوٹ ہوگیا۔
کیا آسٹریلیا بھارت کے خلاف کم ترین ٹیسٹ اسکور پر آئوٹ ہونے والا،2 مزید ریکارڈز بھی ساتھ
آج 8 ویں وکٹ ایلکس کیری کی گری جب اسکور 70 تھا اور وہ 21 کرکےبمرا کا شکار بنے۔9 ویں وکٹ 79 پر بھارت کو مل گئی،جب نیتھن لائن 5 رنزبناکر رانا کا نشانہ بنے۔آئوٹ ہونے والے آخری کھلاڑی مچل سٹارک تھے جو رنا کی بال پر26 رنزبناکر وکٹ دے گئے۔یہ اننگ کا ہائی انفرادی اسکور بھی ہے۔بھارت کی جانب سے جسپریت بمراہ نے 18 اوورز میں سرف 30 رنز کے عوض 5 وکٹیں لیں،ہارتش رانا نے 3 کھلاڑی آئوٹ کئے۔