پرتھ،کرک اگین رپورٹ۔آسٹریلیا میں 33 برس بعد اوپنرز کی ڈبل سنچری،بھارت کا پہلا اعزاز،جیسی وال کو کوہلی کا خراج تحسین۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ بھارت کی آسٹریلیا میں ٹیسٹ تاریخ میں پہلی ڈبل سنچری شراکت۔پرتھ ٹیسٹ کے تیسرے روز بھارتی اوپنرزجیسی وال اور کے ایل راہول نے آسٹریلیا کے خلاف آسٹریلیا میں 201 رنز کی شراکت مکمل کی۔ایسا بھارت نے آسٹریلیا میں پہلی بار کیا۔جدید کرکٹ میں کسی بھی ملک کے اوپنرز نے آسٹریلیا میں ایسا 33 برس بعد کیا ہے۔
انگلینڈ نے ایسا پانچ بار کیا ہے۔ سب سے آخری بار آسٹریلیا میں 203 مائیکل ایتھرٹن اور گراہم گوچ نے جنوری 1991 میں ایڈیلیڈ میں لگایا تھا، جبکہ ریکارڈ 323 جو کہ جیک ہوبز اور ولف روڈس نے 1912 میں میلبورن میں کیا تھا۔سابقہ ریکارڈز میں گواسکر نے کرس سری کانت کے ساتھ آسٹریلیا میں مردوں کے ٹیسٹ میں ہندوستان کے لیے سب سے زیادہ اوپننگ شراکت داری میں بھی حصہ لیا، جو 1986 میں 191 کی تھی۔
پرتھ ٹیسٹ آسٹریلیا کے ہاتھ سے نکل گیا،لبوشین کی مشکوک حرکت پکڑی گئی
پرتھ ٹیسٹ میں بھارتی اوپنرز نے 201 رنزبنائے۔یہاں کے ایل راہول 77 رنزبناکرمچل سٹارک کا شکار نمے،ادھر دوسرے اوپنر جیسی وال آخر کار 161 رنزبناکر مچل مارش کی بال پر سٹیون سمتھ کے ہاتھوں کیچ ہوگئے۔انہوں نے297 بالیں کھیلیں۔وہ آئوٹ ہونے والے بھارت کے تتیسرے کھلاڑی تھے۔بھارت نے تیسرے روز کے 3 گھنٹے کے کھیل کے بعد 5 وکٹ پر321 رنزبنالئے ہیں۔،ویرات کوہلی17 رنزبناکر پچ پر موجود تھے۔انہوں نے جیسی وال کو آئوٹ ہونے کے بعد تالیاں بجاکر رخصت کیا۔