بلاوایو،کرک اگین رپورٹ۔ بلاوایو میں زمبابوے نے پاکستان کو تین ایک روزہ میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں جیت کے لیے 206 رنز کا ہدف دیا ہے ۔سوال یہ ہے کیا یہ ہدف چھوٹا ہے ،درمیانہ ہے۔ بڑا ہے یا اس قابل ہے کہ مقابلہ کیا جا سکے تو جواب یہ ہے کہ یہ مقابلے والاہدف ہے
اسے چھوٹا سمجھنا غلطی ہوگی۔ پاکستانی بیٹرز کو بڑی ذمہ داری سے کھیلنا ہوگا کیونکہ پچ پر بیٹنگ آسان نہیں ہے ۔میزبان ٹیم کو پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ زمبابوے کی پوری ٹیم 40.2 اوورز میں 205 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ پاکستان کی طرف سے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا۔ ڈیبیو کرنے والوں میں عامر جمال، فیصل اکرم اور حسیب اللہ خان تھے ۔ پاکستان کی طرف سے فیصل اکرم نے 8 اوور میں 24 رنز دے کے تین وکٹیں حاصل کیں تو اچھا ڈیبیو کر لیا انہوں نے۔ ان کے علاوہ سلمان علی اغا نے 42 رنز دے کے تین وکٹیں لیں۔ عامر جمال کو 42 رنز کے لیے ایک، محمد حسنین نے بھی ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ حارث رؤف کے حصے میں بھی ایک وکٹ آئی ۔زمبابوے کی جانب سے جو ٹاپ سکورر تھے ان میں ریچرڈ نے 48 سکور کیے ۔سکندر رضانے 39 اور مارومانی نے 29 سکور کیا ۔یہ ایک اچھی اننگز تھی۔