لاہور،دبئی:کرک اگین رپورٹ۔چیمپئنز ٹرافی آج پاکستان سے باہر چلی جائے گی،آئی سی سی میٹنگ،نئی تجویزپرایک اور بریکنگ نیوز،کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آئی سی سی چیمپینز ٹرافی 2025 آج پاکستان سے باہر چلی جائے گی۔پاکستان کیلئے ایک نیا لالی پوپ بھی سیٹ ہوگیا ہے۔
پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے یہ بات میزبانی کی نہیں ہو رہی۔ چیمپیز ٹرافی کی ہو رہی ہے۔ جی ہاں چیمپینز ٹرافی کا ٹور پاکستان سے شروع ہوا تھا 16 نومبر سے، جس کا اختتام ہو گیا ہے اور آج یہ افغانستان میں جائے گی جو کہ اگلے سال آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کے میں شامل ہے جو کہ پاکستان میں ایکشن میں ہوگا۔ اس کے بعد یہ تمام ان 6 ممالک میں بھی جائے گی جو پاکستان،افغانستان کے ساتھ آئی سی سی چیمپینز ٹرافی میں شریک ہوں گے ۔دوسری جانب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کل آئی سی سی بورڈ میٹنگ شیڈول نہیں ہے لیکن یہ میٹنگ ابھی ہونی ہے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ حکام آئی پی ایل کی نیلامی کی وجہ سے جدہ میں مصروف ہیں ۔آج اس کا دوسرا دن ہے اور اس کے علاوہ بھارتی کرکٹ ٹیم بھی اسٹریلیا میں پرتھ ٹیسٹ میں مصروف ہے ۔
آئی سی سی ہنگامی میٹنگ طلب،چیمپئنز ٹرافی کیلئے نئی تجویز ،بھارت کا ایک میچ پاکستان میں
امکان ہے کہ چیمپینز ٹرافی پر ورچوئل میٹنگ اگلے 48 سے 72 گھنٹوں میں ہوگی اور جیسا کہ کرک اگین نے 12 نومبر کو رپورٹ کر چکا کہ آئی سی سی کی جانب سے بھارت کے لیے ایک قابل عمل تجویز ہے کہ وہ کم سے کم ایک میچ کھیلنے کے لیے پاکستان جائے۔ باقی تمام میچز باہر شیڈول ہوں گے، چاہے سیمی فائنل ہو یا فائنل ہو۔ تپھر تجویز یہ بھی ہے کہ بھارت باہر کھیلے لیکن اگر اس نے سیمی فائنل میں یا فائنل میں کوالیفائی کیا یا دونوں میں کیا تو اسے اس کے لیے پاکستان آنا ہوگا تو ان دونوں تجاویز میں سے کسی ایک پر بھارت کو راضی کیا جائے گا تاکہ دونوں ممالک کا باہمی احترام بھی اپنی جگہ برقرار رہے۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی بھی وقت پر ہو اور دونوں کا مقابلہ بھی یقینی ہو۔ براڈ کاسٹرز بھی خوش ہوں ۔کرکٹ فینز بھی خوش ہوں۔ آئی سی سی بھی خوش ہو۔
یہ تجویز پاکستان کیلئے لالی پوپ بھی ہوسکتی ہے کہ بھارت سیمی فائنل ہی میں نہ پہنچے اور یوں اسے پاکستان نہ آنا پڑے