بلاوایو،کرک اگین رپورٹ۔کامران غلام کی ڈیبیو ون ڈے سنچری،پاکستان کا زمبابوے کو 304 رنزکاہدف۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان نے زمبابوے کو تیسرے اور فیصلہ کن ایک روزہ ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں جیت کے لیے304 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔ بلاوائیو میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے اج اس سیریز کا پہلا ٹاس جیتا اور پہلے بیٹنگ کرنے کا اعلان کیا اور پچھلے میچ کی ٹیم برقرار رکھی
۔پاکستان نے 50 اوورز میں 6 وکٹوں پر 303 رنز بنائے ۔ پچھلے میچ میں شاندار تیز سنچری کرنے والے صائم ایوب آج 37 بالز پر 31 رنز بنا کر آؤٹ ہونے والے پہلے کھلاڑی تھے۔ دوسرے اوپنر عبداللہ شفیق نے اج 50 رنز مکمل کئے۔ وہ 68 بالز کھیلنے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کی دو وکٹیں 112 پر گری تھیں۔ خوبصورت آغاز تھا ،جس کا فائدہ اٹھایا بعد کے آنے والے بیٹسمینوں نے اور انہوں نے اچھی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی۔ خاص کر کامران غلام انہوں نے 103 رنز بنائے ۔اپنے کیریئر کی پہلی ون ڈے سنچری بنائی۔ ملتان میں انگلینڈ کے خلاف جب انہوں نے ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا گزشتہ ماہ تو بھی انہوں نے سنچری بنائی تھی اور پاکستان نے اس سریز میں واپسی کی تھی وہ 99 بالز پر 103 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ان کی اننگ میں 10 چوکے اور چار چھکے شامل تھے۔ ان کا ساتھ پہلے کپتان محمد رضوان نے دیا لیکن بدقسمتی سے وہ 37 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہو گئے۔ انہوں نے 47 گیندوں کا سامنا کیا ۔سلمان علی آغا بھی پھر آخری نمبرز پر جب کھیلنے ائے تو 26 گیندوں پر 30 رنز بنا کر وہ آؤٹ ہوئے ۔طیب طاہر نے تھوڑی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی۔عرفان خان تین رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ طیب طاہر کے ساتھ عامر جمال نے اختتام کیا۔طیب 29 اور عامر 5 پر ناٹ آؤٹ تھے۔زمبابوے نے ایکسٹراز میں کمال مہربانی کی 15 رنز ایکسٹراز دے دیے ۔ یوں پاکستان کی کرکٹ ٹیم نے اس سیریز کا پہلا 300 کا سکور بھی عبور کر لیا ۔
تیسرا ون ڈے،پاکستان زمبابوے میچ کا ٹاس ہوگیا
سکندر رضا نے 10 اوورز میں 47 رنز دے کے دو وکٹیں اور ریچرڈ نگروا نے بھی ا دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ یوں زمبابوے کو اب ہسٹری میں پاکستان کے خلاف پہلی ون ڈے سیریز جیتنے کے لیے 304 رنز کا ہدف ملا ہے جو بہت مشکل ہے ۔ پاکستان ناقابل شکست رہنے کا اعزاز برقرار رکھ سکتا ہے ۔دونوں ممالک کے درمیان یہ 15ویں ون ڈے سریز ہے۔ اب تک کھیلی گئی 14 باہمی سیریز میں پاکستان نے 13 میں فتح حاصل کی ایک سیریز 1995 میں ایک ایک سے برابر رہی تھی