بلاوایو ،کرک اگین رپورٹ
پاکستان نے زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز 1-2 سے جیت لی ہے۔بلاوایو میں گرین کیپس نے فیصلہ کن ون ڈے میچ میں میزبان ٹیم زمبابوے کو 99 رنز سے ہرادیا۔میچ کی خاص بات کامران غلام کی شاندار ڈیبیو سنچری تھی۔چیمپئنز ٹرافی سے قبل آسٹریلیا کے بعد زمبابوے کو ہرا کر مسلسل دوسری ون ڈے سیریز جیتی ہے ۔کامران غلام میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے ۔
زمبابوے کیلئے 304 رنز کے ہدف کا تعاقب بہت مشکل تھا۔اننگ کے آغاز ہی میں جلد 2 وکٹیں گرنے کے بعد اور مشکل ترین یوگیا۔پاکستان نے سپن سے اٹیک کیا۔ صائم ایوب نے آؤٹ کئے۔اس کے بعد زمبابوے کپتان کریگ ایرون نے مارومانی کے ساتھ مزاحمت کی لیکن 49 کے مجموعے پر مانو مانی 24 رنز بناکر ابرار احمد کا شکار بنے۔90 کے اسکور پر ایک اور اہم بیٹر سین ولیمز حارث رؤف کا نشانہ بنے۔وہ بھی 24 کرسکے۔عامر جمال نے قیمتی وکٹ اس وقت لی جب کریک ایرون ابھی ففٹی مکمل کرکے خوش ہوئے تھے۔وہ 51 رنز کرگئے ۔130 کے اسکور پر سکندر رضا 16کے انفرادی آسکور کے ساتھ عامر جمال کی بال پر عبداللہ شفیق کے ہاتھوں کیچ ہوگئے۔برین بینٹ نے مڈل میں اپنی ٹیم کو سنبھالنے کی کوشش کی۔وہ جب 37 رنز بناکر ابرار احمد کا شکار بن گئے۔اس وقت زمبابوے کا اسکور 170 تھا ۔کامران غلام نے بھی پہلی وکٹ لی۔جب فراز اکرم 5 رنز بناسکے ۔175 پر 8 ویں وکٹ گری تھی۔اس کے بعد پوری ٹیم 40.1 اوورز میں 204 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ۔یوں پاکستان 99 رنز سے جیت لیا۔
پاکستان کی جانب سے صائم ایوب ،سلمان علی آغا ،حارث رئوف اور عامر جمال نے 2،2 وکٹیں لیں۔
کامران غلام کی ڈیبیو ون ڈے سنچری،پاکستان کا زمبابوے کو 304 رنزکاہدف
پاکستان نے زمبابوے کو تیسرے اور فیصلہ کن ایک روزہ ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں جیت کے لیے304 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔ بلاوائیو میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے اج اس سیریز کا پہلا ٹاس جیتا اور پہلے بیٹنگ کرنے کا اعلان کیا اور پچھلے میچ کی ٹیم برقرار رکھی
اس سے قبل محمد رضوان نے رواں سیریز میں پہلا ٹاس جیتا اور پہلے بیٹنگ کا اعلان کیا۔پاکستان کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔پاکستان نے 50 اوورز میں 6 وکٹوں پر 303 رنز بنائے ۔ پچھلے میچ میں شاندار تیز سنچری کرنے والے صائم ایوب آج 37 بالز پر 31 رنز بنا کر آؤٹ ہونے والے پہلے کھلاڑی تھے۔ دوسرے اوپنر عبداللہ شفیق نے اج 50 رنز مکمل کئے۔ وہ 68 بالز کھیلنے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کی دو وکٹیں 112 پر گری تھیں۔ خوبصورت آغاز تھا ،جس کا فائدہ اٹھایا بعد کے آنے والے بیٹسمینوں نے اور انہوں نے اچھی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی۔ خاص کر کامران غلام انہوں نے 103 رنز بنائے ۔اپنے کیریئر کی پہلی ون ڈے سنچری بنائی۔ ملتان میں انگلینڈ کے خلاف جب انہوں نے ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا گزشتہ ماہ تو بھی انہوں نے سنچری بنائی تھی اور پاکستان نے اس سریز میں واپسی کی تھی وہ 99 بالز پر 103 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ان کی اننگ میں 10 چوکے اور چار چھکے شامل تھے۔ ان کا ساتھ پہلے کپتان محمد رضوان نے دیا لیکن بدقسمتی سے وہ 37 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہو گئے۔ انہوں نے 47 گیندوں کا سامنا کیا ۔سلمان علی آغا بھی پھر آخری نمبرز پر جب کھیلنے ائے تو 26 گیندوں پر 30 رنز بنا کر وہ آؤٹ ہوئے ۔طیب طاہر نے تھوڑی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی۔عرفان خان تین رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ طیب طاہر کے ساتھ عامر جمال نے اختتام کیا۔طیب 29 اور عامر 5 پر ناٹ آؤٹ تھے۔زمبابوے نے ایکسٹراز میں کمال مہربانی کی 15 رنز ایکسٹراز دے دیے ۔ یوں پاکستان کی کرکٹ ٹیم نے اس سیریز کا پہلا 300 کا سکور بھی عبور کر لیا۔