دبئی،کرک اگین رپورٹ۔چیمپئنز ٹرافی،آئی سی سی اجلاس آج نہیں،پی سی بی کا اپنی حکومت سے رابطہ،اجلاس کی نئی ڈیٹ۔کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی سے مزید ایک روز مانگا ہے،اس پر آئی سی سی اجلاس آج نہیں ہوگا۔آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی کے حوالے سے غیر فیصلہ کن ہے کیونکہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) بورڈ کا اجلاس کسی قرارداد تک پہنچنے میں ناکام رہا۔ذرائع کے مطابق آج ہونے والی میٹنگ اب ایک یا دو دن کے لیے ملتوی ہوگئی ہے۔
کرک اگین نے گزشتہ روز بھی لکھا تھا کہ اجلاس 24 سے 48 گھنٹے آگے جاسکتا ہے۔اس کی وجہ یہ ہے کہ پاکستان کو حتمی جواب دینا ہے کہ اسے ہائبرڈ ماڈل قبول ہے یا نہیں۔اس پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے حکومت پاکستان سے رابطہ کیا ہے۔جواب کا انتظار ہے،یہی جواب پی سی بی کا آئی سی سی کیلئے ہے۔
چیمپئنز ٹرافی کا ڈراپ سین،پاکستان کو 24 گھنٹے کا الٹی میٹم،آئی سی سی اجلاس کی اندرونی کہانی
کل ہونے والی ورچوئل میٹنگ بغیر کسی حتمی فیصلے کے صرف آدھے گھنٹے کے بعد اچانک ملتوی کر دی گئی۔ اگرچہ پہلے یہ توقع کی جارہی تھی کہ آئی سی سی بورڈ آج دوبارہ اجلاس کرے گا، آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ سرکاری بیان میں کسی مخصوص تاریخ کی تصدیق کرنے سے گریز کیا گیا، صرف یہ کہا گیا کہ آنے والے دنوں میں بات چیت دوبارہ شروع ہوگی۔
پاکستان کو دی گئی آپشنز
ہائبرڈ ماڈل قبول کرلیں
ہائبرڈ ماڈل قبول نہ کریں
جواب کے ساتھ ہی فیصلہ ہوگا۔ہائبرڈ ماڈل قبول نہ ہوا تو چیمپئنز ٹرافی کسی اور ،ملک منتقل کردی جائے گی۔