دبئی،کرک اگین
دئبی۔چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی متحدہ عرب امارات کے کرکٹ بورڈ کے ہیڈ و
آئی سی سی ایسوسی ایٹس ممبر کمیٹی کے چیئرمین مبشر عثمانی سے ملاقات ہوئی یے۔
چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے انعقاد کے حوالے سے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔پاکستان اور یو اے ای میں کرکٹ کے فروغ کیلئے مزید اقدامات پر گفتگو۔چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کی چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے حوالے سےبات چیتسٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن پراجیکٹس پر پیش رفت کے بارے میں بھی بتایا گیا۔
نقوی نے کہا ہے کہ
پاکستان چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے انعقاد کے لیے پوری طرح تیار ہے۔
پاکستان پر امن ملک ہےاور پاکستانی قوم کرکٹ کے کھیل سے محبت کرتی ہے۔سکیورٹی سمیت تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دی جا چکی ہے۔کرکٹ شائقین چیمپئنز ٹرافی کے بڑے مقابلے کے لیے بے تاب ہیں۔
تمام ممالک کو سٹیٹ گیسٹ کا پروٹوکول اور سکیورٹی دی جائے گی۔
چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کا انعقاد پاکستان کے لئے اعزاز ہے اور ہم ہر ٹیم کو کھلے دل سے خوش آمدید کہتے ہیں۔ہم نے کرکٹ اور سیاست کو الگ الگ رکھنا ہے ۔چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سمیر احمد اور ایڈوائزر سلمان نصیربھی اس موقع پر موجود تھے۔