کرک اگین اسپیشل ڈیسک۔کرک اگین رپورٹ۔چیمپئنز ٹرافی شیڈول فائنل،ٹائٹل میں تھوڑی تبدیلی،بھارت جیتایا پی سی بی دعووں پر پورا اترا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ جوں جوں وقت گزر رہا ہے۔یہ بات واضح ہوتی جارہی ہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 ہائبرڈ ماڈل کے تحت ہی ہوگی،اسے اب کوئی اور نام دے دیں تو یہ مزاحیہ سے بات ہوگی۔یہ کہانی ایک 2 روز یا ایک 2 ماہ کی بات نہیں۔کرک اگین نے پاکستان سے پہلے روز سے ہی ایک بات کی تھی کہ چیمپئنز ٹرافی ہائبرڈ ماڈل کے تحت ہوگی اور بھارتی ٹیم پاکستان نہیں آئے گی،اس کے بعد کے حالات میں جو جو تجاویز آئیں،ان میں ایک میچ سے لے کر صبح بھارت کے آنے اور شام کو جانے کی تجاویز تک تھیں لیکن کرک اگین نے یہ کبھی نہیں کہاتھا کہ پی سی بی جنگ جیتنے جارہا ہے۔چیئرمین پی سی بی کے یہ الفاظ کہ زخم سہہ لیں گے،بات نہیں مانیں گے وغیرہ جیسے دعوے غلط نکلے،اگر چہ یہاں ایسے بیانات پرنٹ نہیں ہوئے۔
اب صورتحال یہ ہے کہ جب یہی کچھ ہی ہونا تھا تو پھر پہلے ایسے اعلانات نہیں کرنے تھے،ایسے سخت دعوے نہیں کرنے تھے۔یا تو پہلے ہی کہدیتے کہ بھارت آئے یا نہ آئے،کوئی فرق نہیں پڑتا۔اب ایک ہی لائن لے رہے ہیں کہ ہم بھی آئندہ بھارت نہیں جائیں گے۔فرض کریں کہ آئی سی سی آج اسے مان لے تو بھی ہم تو گزشتہ سال ورلڈکپ کھیل آئے لیکن بھارت نہیں آیا تو اب 2026 سے 2031 تک کے بھارتی ایونٹس میں پاکستان کے نہ جانے کی بات آئی سی سی کے اعلامیہ میں شام ہوجائے تو بھی یہ کامیابی تو پھر بھی نہیں ہوگی۔اچھا اس میں ایک اور ایشو بھی ہے کہ 2026 میں پی سی بی چیئرمین کون ہوگا۔حکومت کس کی ہوگی۔پالیسی کیسی ہوگی،اس پر بھی انحصار ہوگا،اس لئے امکان ہے کہ آئی سی سی فی الحال یہ کہے کہ پاکستان کا مطالبہ جائز ہے،آج تسلیم کیا جاتا ہے۔باقی وقت آنے پر حتمی فیصلہ ہوگا۔
آئی سی سی اجلاس اتوار یا پیر کو ہوسکتا ہے۔اب تک کی صورت حال یہ ہے کہ بھارت اپنے میچز دبئی میں کھیلے گا۔سیمی فائنل اور فائنل میں پہنچا تو دونوں دبئی میں ہونگے لیکن اگر بھارت ناک آئوٹ کے کسی بھی میچ میں نہ ہوا تو وہ میچز بھی پاکستان میں ہونگے اور یہ کہ پاکستان برابری کی بنیاد پر اب بھارت میں آئی سی سی کا کوئی ایونٹ نہیں کھیلے گا۔پاکستان عرب امارات میں شیڈول میچز کی اضافی رقم لےگا۔آئی سی سی اس کا باقاعدہ اعلان کرے گا۔
بریکنگ نیوز چیمپئنز ٹرافی ،پاکستان نے 3 شرائط کے ساتھ ہائبرڈ ماڈل قبول کرلیا
اس میں جیت یا یار کی بات نہیں ہے بلکہ سچ یہی ہے کہ پاکستان میں کچھ دعوے ایسے کئے گئے کہ جیسے بہت کچھ ہونے جارہا ہے لیکن کم سے کم یہ فضا قائم نہیں ہونی چاہئے تھی۔
کرک اگین نے 11 نومبر کو لکھا تھا کہ
چیمپئنز ٹرافی 2025،پاکستان ہارگیا،بھارت جیت گیا،فیصلہ ہوگیا
۔چیمپئنز ٹرافی 2025،پاکستان ہارگیا،بھارت جیت گیا،فیصلہ ہوگیا۔کرکٹ بریکنگ نیوز،کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کیلئے بھارتی حکومت نے اپنی ٹیم کو پاکستان نہ بھیجنے کا فیصلہ کرلیاہے۔۔آئی سی سی کو آگاہ کردیاگیا۔پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کا دعویٰ غلط دعویٰ کیا گیا ۔
کرک اگین ذرائع کے مطابق آئی سی سی اعلان کرنے والا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 کا شیڈول جاری کیا جائے گا۔
کیا اعلان ہونے والا ہے
چیمپئز ٹرافی فلم سکرپٹ کے مطابق چل رہی،10 روز بعدکے اعلانات یہاں جان لیں
تو افسوس ناک خبر یہ ہوگی کہ بھارت پاکستان نہیں آئے گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کا یہ دعویٰ کہ ہم ہائبرڈ ماڈل قبول نہیں کریں گے ،غلط ہونے والا ہے، کرک اگین کا یہ دعویٰ ہے اور ہمیشہ کی طرح درست ہونے والا ہے اس لیے کہ پاکستان کسی بھی سطح پر چاہے وہ سیاست ہو ،معیشت ہو ،سکیورٹی ہو، اسپورٹس ہوں، اپنی بات منوانے کی پوزیشن میں نہیں ہے، اس کی بڑی وجوہات ہیں۔ بھارت پاکستان نہیں آنے والا یہی۔ سچ ہے ا۔
پاکستان نے دیر کردی ہے کہ بھارت کے بارے میں امید کرتا رہا کہ وہ آئے گا،عزت کا راستہ یہی تھا کہ 4 ماہ قبل سب قبول کرلیاجاتا۔پاکستان مان لیتا لیکن پاکستان نے بھی یہی فرض کیا کہ آئی سی سی سنبھال لے گا۔
بھارتی بورڈ اور حکومت کا رابطہ
بھارت نے اپنی ٹیم کو پاکستان بھیجنے سے انکار کردیا ہے۔
آئی سی سی کی کمزوری
کسی ملک یا پی سی بی نے بھارت سے نہیں پوچھاکہ وہ پاکستان آئیں گے یا نہیں
آئی سی سی کیا ہے
سمجھ لیں کہ آئی سی سی نے3 بجٹ کیوں بنائے،پہلا ہائبرڈ ماڈل،دوسرا مکمل پاکستان۔تیسرا پورا ایونٹ پاکستان میں۔سوال یہ ہے کہ آئی سی سی 3 کی بجائے 2 ماڈل کیوں نہیں رکھے۔،پاکستان سے باہر کیوں رکھا،اسے سمجھ لیں۔
پاکستانی حکومت
کیسی؟ اور کتنی پاور فل۔چیمپئنزٹرافی کی میزبانی جانے نہیں دے گی،بھارت کو لانہیں سکے گی،ہائبرڈ ماڈل مان لے گی۔
آئی سی سی کا ممکنہ اعلامیہ
آئی سی سی کے چیئرمین کیلئے جے شاہ کل یکم دسمبر کو اپنا چارج سنبھال لیں گے۔اس کے ساتھ ہی یا اس کے بعد ایک روز میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول جاری یوگا۔بھارت کے میچز دبئی میں ہونگے۔بھارت ناک آئوٹ میچز میں پہنچا تو وہ بھی دبئی میں ہونگے اور اگر جہاں بھارت کا سفر ختم ہوا تو میچزپاکستان میں ہونگے،چاہے سیمی فائنل اور فائنل کے میچز ہوں یا ان میں سے کوئی ایک۔ہائبرڈ کا لفظ استعمال نہیں ہوگا،اس کی جگہ نیا لفظ آسکتا ہے۔اسی طرح بھارت میں شیڈول اگلے آئی سی سی ایونٹس کیلئے پاکستان کی عزت افزائی ضرور ہوگی۔
آئی سی سی سے نیوز یہ بھی بریک ہے کہ آئی سی سی اجلاس میں پاکستان کو کہاگیا تھا کہ ہائبرڈ مان لیں یا پھر سب کچھ چھوڑدیں،اب پاکستان اپنے وقت پر اس کا فیصلہ کرچکا ہے۔