چیمپئنز ٹرافی پر آئی سی سی کا حتمی فیصلہ تیار،میزبان اور دیگر باتیں فائنل مگر۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 پاکستان میں ہوگی،اس کا اعلان جلد ہونے والا ہے۔ہائبرڈ ماڈل پر ہوگی،پاکستان کو گیٹ منی ملے گی۔دبئی کے 5 میچز کی گیٹ منی ملے گی۔ہوسٹنگ رائٹس کے ریونیو میں اضافہ ہوگا۔
آئی سی سی میٹنگ میں اس فیصلہ کا امکان ہے کہ پاکستان کیلئے یہ لکھا جائے گا کہ بھارت میں ہونے والے اگلے ٹورنامنٹس میں پی سی بی حکومت پاکستان سے پوچھے گا کہ کیا بھارت جانا چاہئے یا نہیں،جو فیصلہ حکومت پاکستان کرے گی،اس کے مطابق پاکستان عمل کرے گا۔
چیمپیئنز ٹرافی پھڈا،قصور کس کا،بھارت سے نیا رونا،بلیک میلنگ کا نیاوارتیار
آئی سی سی کسی پارٹنرشپ فارمولے یا ویژن یا فلاں فارمولہ کو قبول نہیں کرے گا۔پاکستان کی بھارت کو 3 سالہ پابندی کی شرط سے دستبردار ہونا پڑے گا۔اس بات کا انکشاف آئی سی سی ذرائع سے ہوا ہے۔
چیمپئنز ٹرافی ،منگل کی رات تک ڈائریکٹرز سے تازہ ترین اپ ڈیٹ ،خلاف توقع سرگرمیاں
جے شاہ آئی سی سی کی 5 دسمبر کی میٹنگ کی صدارت کریں گے،وہ آئی سی سی کے نئے چیئرمین ہیں،یکم دسمبر کو انہوں نے چارج سنبھالاتھا۔واضح نہیں ہے کہ بھارت کی نمائندگی کون کرے گا۔اس لئے کہ جے شاہ ہی بی سی سی آئی سیکرٹری تھے۔ان کا متبادل تاحال سامنے نہیں آیا۔