ایڈیلیڈ،کرک اگین رپورٹ۔پنک بال کلر سے بھارتی آنکھیں بند،آسٹریلیا کی10 وکٹ کی جیت،چیمپئن شپ ٹیبل پر واپس پہلی پوزیشن،کرکٹ کی تازہ ترین نیوز یہ ہے کہ بھارت کو پنک بال ڈے نائٹ ٹیسٹ میں ذلت آمیز شکست۔اس کی آنکھیں چندھیا گئی۔میچ کے تیسرے روز آسٹریلیا نے صرف 19 رنزکا ہدف بناکسی نقصان کے پوار کرکے 10 وکٹوں کی جیت اپنے نام کی ہے۔
ایڈیلیڈ ٹیسٹ 2024 میں بھارتی ٹیم اپنی دوری اننگ میں36.5 اوورز کی مہمان بنی اور 175 اسکور پر باہر تھی۔نتش کمار نے 42 رنزبنائے۔کپتان پیٹ کمنز نے57 رنز دے کر 5 وکٹیں لیں۔مچل سٹارک نے 2 اور سکاٹ بولینڈ نے 3 وکٹیں لیں۔سٹارک نے پہلی اننگ میں 6 وکٹیں لی تھیں۔
اس ٹیسٹ میچ میں بھارت نے 180 رنز بنائے۔آسٹریلیا337 رنزبناکر آئوٹ ہوا۔بھارت دوسری باری میں صرف 175 کرسکا،آسٹریلیا کو19 رنزکا ہدف ملا جو اس نے ہنستے ہوئے پورا کیا۔
انگلینڈ کی 16 سال بعد نیوزی لینڈ میں پہلی ٹیسٹ ٹرافی،کیویز فائنل ریس سے باہر
اس نتیجہ نے ایک بار پھر ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل پر ہلچل مچادی۔بھارت پہلی پوزیشن سے محروم ہوکر تیسرے اور آسٹریلیا تیسرے سے پہلے نمبر پر آگیا ہے۔
ایڈیلیڈ ٹیسٹ کے بعد ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل
آسٹریلیا 60.71 پہلی پوزیشن
جنوبی افریقا،59.26۔دوسری پوزیشن
بھارت 57.29 ۔تیسری پوزیشن
سری لنکا۔50.00 ،چوتھی پوزیشن
انگلینڈ۔45.24 ،پانچویں پوزیشن
نیوزی لینڈ۔44.23۔چھٹی پوزیشن
آسٹریلیا نے 5 ٹیسٹ میچز کی بارڈر۔گاواسکر ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر کردی ہے۔تیسرا ٹیسٹ میچ 14 دسمبر سے کھیلا جائے گا۔
ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں ڈرامے جاری،آئوٹ ناٹ آئوٹ اور ناٹ آئوٹ کو آئوٹ قراردیاگیا،بحث ،تکرار