دبئی۔کرک اگین رپورٹ
چیمپئنز ٹرافی کے حتمی فیصلے کی نئی تاریخ جاری،یو اے ای نے ایک تصدیق تو کردی
پاکستان کی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی پر جاری تعطل کے درمیان بڑا بریک تھرو ۔نئی تاریخ سیٹ ہوگئی ہے۔اگلے سال کے مارکی ایونٹ کے بارے بدھ کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے اعلان کیے جانے کا امکان ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) جس کے پاس چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کے حقوق ہیں، نے مبینہ طور پر بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) سے بات چیت کے بعد مستقبل کے آئی سی سی ٹورنامنٹس کے ہائبرڈ ماڈل پر بین الاقوامی ادارے سے تحریری یقین دہانی کا مطالبہ کیا ہے۔ آئی سی سی نے کہا کہ بھارتی ٹیم حکومت ہند کی پالیسی کی پاسداری کرتے ہوئے پاکستان کا دورہ نہیں کرے گی۔ تعطل کے درمیان،پی سی بی نے چیمپیئنز ٹرافی کے لیے ہائبرڈ ماڈل کو قبول کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے جس میں بھارت کے میچ دبئی میں کھیلے جائیں گے جبکہ باقی ٹورنامنٹ پاکستان میں کھیلا جائے گا۔بھارت سیمی فائنل اور فائنل میچ بھی دبئی میں کھیلے گا، جو کوالیفکیشن سے مشروط ہے۔
ذرائع نے پیر کو کو بتایا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) عالمی ادارہ (آئی سی سی) سے مستقبل کے بین الاقوامی مقابلوں کے لیے ایک ہائبرڈ ماڈل کے حوالے سے تحریری یقین دہانی چاہتا ہے جس کی میزبانی بھارت کرے گی۔ چیمپئنز ٹرافی کے بارے میں فیصلہ بدھ تک متوقع ہے۔
امارات کرکٹ بورڈ چیمپئنز ٹرافی پر آئی سی سی کے فیصلے پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ دبئی نے بھارت کے میچز کی میزبانی کی تصدیق کر دی ہے۔