چیمپئنز ٹرافی کے حوالہ سے ایک بڑی بریکنگ نیوز آنے والی ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کیلئے مزید بیک فٹ پر جانے والی۔آئی سی سی کے چیئرمین جے شاہ نے کرکٹ آسٹریلیا حکام کو اب تک کی تمام تفصیلات سے آگاہ کرکے ان کا ووٹ بھی لے لیا ہے۔اب پاکستان کو باقاعدہ ب ڈیڈ لائن دے دی گئی ہے کہ ہائبرڈ ماڈل کو ہوبہو تسلیم کرے،اس کے بعد نیا فیصلہ جاری ہوگا،اس کیلئے پاکستان کو نقصان کا سامنا بھی کرنا پڑسکتا ہے۔
جے شاہ گزشہ شام برسبین اترے تھے،انہوں نے دبئی چھوڑدیا تھا۔یوں اب پی سی بی حکام اور آئی سی سی کے نچلے ڈائریکٹرز میں بات چل رہی ہے لیکن گھما پھرا کر معاملہ وہیں ہے،جہاں تھا۔خیال ہے کہ کل جمعہ کو بریکنگ نیوز آنے والی ہے۔زیادہ سے زیادہ ہفتہ 14 دسمبر تک نیوز جاری ہوسکتی ہے۔
چیمپئنز ٹرافی پلان بی،آئی سی سی کا نیا دھماکا خیز پروگرام بھی سیٹ
آئی سی سی نے ہائنرڈ ماڈل تجویز کیا ہے۔پاکستان اور دبئی ممکنہ میزبان ہونگے۔جواب میں بھارت کے ایونٹس کے حوالہ سے گول مول بات تیار کی گئی ہے۔
پاکستان نہ مانا تو کیا ہوگا
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی پاکستان سے لے لی جائے گی۔پاکستان کو آگاہ کردیا گیا ہے۔