کرک اگین رپورٹ۔کرکٹ رائونڈ اپ،چیمپئنز ٹرافی کا حال،صبح سے 2 ٹیسٹ،عماد پھر ریٹائر،گرفتاری،ٹی 20 میچز،کئی اہم خبریں۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ نیوزی لینڈ کا مقابلہ 14 دسمبر 2024 کو جاری تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میں انگلینڈ سے ہوگا۔ نیوزی لینڈ کرکٹ کو چند مہینوں میں ڈرامائی انداز کا سامنا ہے، بھارت کو اس کی سرزمین پر 3-0 سے شکست دی تھی۔ یہ بلندی تیزی سے تشویش میں بدل گئی , وہ انگلینڈ سے ہوم سیریز میں شکست کے دہانے پر پہنچ گئے۔ گھریلو سطح پر تاریخی طور پر مضبوط نیوزی لینڈ نے صرف دو بار وائٹ واش کا تجربہ کیا ہے۔وائٹ واش سے بچنے کیلئے جمعہ اور ہفتہ کی شب شروع ہونے والے میچ میں شکست سے بچنا ضروری ہے۔میچ صبح 3 بجے شروع ہوگا۔
پاکستان کے آل راؤنڈر عماد وسیم نے جمعہ کو ایک بار پھر انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ڈومیسٹک اور ٹی 20 لیگز کھیلتے رہیں گے۔گزشتہ سال نومبر میں عماد نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔ بعد میں اپنی بات الٹ دی تھی۔
بھارت بمقابلہ آسٹریلیا گابا ٹیسٹ کے پہلے دن پر بارش کا خطرہ منڈلا رہا ہے۔۔بارڈر۔گاواسکر ٹرافی کا تیسرا ٹیسٹ 14 دسمبر صبح پاکستانی وقت کے مطابق 4 بجے شروع ہوگا۔آسٹریلیا نے 32 سالوں میں یہاں اپنے آخری چار میں سے دو ٹیسٹ ہارے ہیں۔ دسمبر 2022 میں جنوبی افریقہ کے خلاف ایک ٹیسٹ تھا، جو دو دن میں ختم ہوا اور فاسٹ باؤلرز کے لیے ایک پارٹی تھیاور دسمبر 2021 میں انگلینڈ کے خلاف بھی ایک جو آسٹریلیا کی نو وکٹوں سے جیت پر ختم ہوا۔یہاں تیز پچ گیند بازوں کے لیے دوستانہ ہے، ٹیسٹ کے دوران بارش کی پیشن گوئی ہے۔5 میچز کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔
لنکا ٹی 10 میں گال مارولز ٹیم کے مالک پریم ٹھاکر کو میچ فکسنگ کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ٹھاکر کو ٹورنامنٹ شروع ہونے کے ایک دن بعد جمعرات کو گرفتار کیا گیا۔جمعے کو کولمبو مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔ 16 دسمبر تک ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے۔
انگلینڈ سے کرکٹ نیوز یہ ہے کہ انگلینڈ کے سترہ کھلاڑیوں کو سنٹرل ای سی بی کنٹریکٹ سے نوازا گیاہے۔انگلینڈ کی خواتین پہلی بار کئی سال کے مرکزی معاہدوں میں شامل ہو رہی ہیں
سرے نے نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر اسمتھ کو 2025 کے لیے سائن کیا۔
راہول ڈریوڈ کے سب سے چھوٹے بیٹے، انوے نے انڈر 16 وجے مرچنٹ ٹرافی میں کرناٹک کے لیے پہلی سنچری بنائی۔
افغانستان اور زمبابوے کا دوسرا ٹی 20 جاری ہے۔افغانستان نے 6 وکٹ پر 153 رنزبنائے۔زمبابوے کے 2 کھلاڑی 26 پر پویلین میں تھے۔
پاکستان اور جنوبی افریقا کا دوسرا ٹی 20 آج کھیلاجارہا ہے۔پاکستانی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔
چیمپئنز ٹرافی کے حوالہ سے اگلی اپ ڈیٹ یہ ہے کہ ایک اور پلان فائنل کردیا گیا ہے۔اگلے چند گھنٹوں میں وہ بھی سامنے آنے والاہے۔