کیپ ٹائون،کرک اگین رپورٹ۔پاکستان کی مسلسل 5 ویں ون ڈے سیریز،کیپ ٹائون میں پروٹیز کو بڑی شکست،شاہین آفریدی کی چار وکٹیں، کیپ ٹاؤن کے نیو لینڈز میں کھیلے گئے دوسرے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 248 رنزپر آئوٹ کرکے میچ 81 رنز سے جیت لیا۔3 میچزکی سیریز میں شکست دے دی۔ ہینرک کلاسن کے 97 رنز کی جیت رائیگاں گئی کیونکہ پاکستان کو تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی ناقابل تسخیر برتری ہے۔
جنوبی افریقہ نے330 رنز کے تعاقب میں ایک مستحکم آغاز کیا، ٹیمبا باوما نے پہلی گیند پر شاہین آفریدی کو چوکا مارا۔ چار اوورز کے بعد ٹونی ڈی زورزی نے پیسر کی جانب سے آنے والی ایک گیند کو فینس پر پھینک دیا۔ اوپنرز کے درمیان 34 رنز کا اتحاد چھٹے اوور کے اختتام پر ختم ہوا، باووما کو حارث رؤف نے ڈیپ میں کیچ دے دیا۔بائولر نسیم شاہ تھے۔74 کے اسکور پر ٹونی ڈی زوری34 رنزبناکر ابرار کی بال پر بولڈ ہوگئے۔ڈوسین 23 اور ایڈن مارکرم 21 کرکے گئے تو پروٹیز دبائو میں تھے ۔ ہنرک کلاسین کا ساتھ کسی نے نہ دیا۔ڈیوڈ ملر کے 29 رنز بھی ان کا ساتھ چھوڑ گئے۔گزشتہ میچ میں 86 رنزبنانے والے کلاسین اس بار تو مزید مایوس ہوئے اور نروس نائنٹیز کےساتھ 97 پر نسیم شاہ کا نشانہ بنے۔کیچ عرفان خان نے لیا۔پروٹیز43.1 اوورز میں 248 رنزبناکر آئوٹ ہوئے۔یوں پاکستان 81 رنز سے جیت گیا۔شاہین آفریدی نے 47 رنز دے کر 4نسیم شاہ نے 37 رنز دے کر 3 اور ابرار احمد نے 48 رنزکے عوض 2 وکٹیں لیںْ
اس سے قبل جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے کھلایا۔42 اوورز کے بعد جب پاکستان کی 5 ویں وکٹ گری تو کسی کو 330 کا یقین نہیں تھا لیکن کامران غلام پہلی بار ون ڈے میں جارحیت کے عروج پر نظر آئے۔انہوں نے آخر میں32 بالز پر 63 رنز کی دھواں دھار اننگ کھیلی اور 5 چھکے اور 4 چوکے لگائے۔پاکستان کی جانب سے رضوان نے 80 اور بابر اعظم نے 73 رنز کی اننگز کھیلیں۔سلمان علی آغا نے 33 رنزبنائے۔رضوان اور بابر نے تیسری وکٹ پرقریب 23 اوورز کھیل کر 115 رنزکی شراکت بنائی۔پاکستانی ٹیم 49.5 اوورز میں 329 رنزبناکر آئوٹ ہوگئی۔مفاکا نے 72 رنزکے عوض 4 آئوٹ کئے۔
پاکستان نے مسلسل 5 ویں ون ڈے سیریز جیتی ہے۔سال 2024 کی تیسری سیریز نام کی ہے اور اس سال اسے کسی سیریز میں شکست نہیں ہوئی ہے۔کیپ ٹاون میں پاکستان جنوبی افریقا کے علاوہ بڑا اسکور کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی،ساتھ میں 11 برس بعد اس مقام پر ون ڈے جیتا ہے۔