راولپنڈی۔کرک اگین رپورٹ۔چیمپئنز ٹرافی سے پاکستان کی چھٹی،عمران خان کا رد عمل آگیا،کھلاڑیوں کی بجائے حکام قصور وار،4 نکاتی پوائنٹس بتادیئے۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان کے سابق لیجنڈری کپتان عمران خان نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی2025 میں پاکستان کی شرمناک شکست پر کڑی تنقید کی ہے اور کہا ہے کہ جب کرکٹ نان ٹیکنیکل لوگوں کے ہاتھ میں دی جائے گی تو یہی نتائج نکلیں گے۔انہوں نے 4 اہم پوائنٹس ہائی لائٹ کئے ہیں۔
اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیر اعظم پاکستان اور ورلڈکپ ونر کپتان عمران خان نے اپنے وکلا کے ذریعہ سخت رد عمل دیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ کرکٹ پاکستان میں ایسی کھیل ہے جس عوام کی جذباتی وابستگی ہے۔پاکستان کے عوام کے جذبات کے ساتھ کھلواڑ جاری ہے،اس کی وجہ یہ ہے کہ اپنے منظور نظر افراد کو جب کرکٹ کا کھیل سونپا جائے گا تو یہی نتائج نکلیں گے۔انہوں نے پاکستان کی بھارت کے ہاتھوں شکست،ایونٹ سے جلد اخراج پر کسی کھلاڑی کو ہدف تنقید نہیں بنایا بلکہ کرکٹ چلانے والے حکام اور فیصلہ سازوں پر کڑی تنقید کی ہے۔کرکٹ کے انجام پر افسردگی کا اظہار کیا ہے۔
عمران خان کے کرکٹ سے متعلق 4 نکاتی پوائنٹس کی تفصیلات جلد شیئر کی جائیں گی۔