دبئی،کرک اگین رپورٹ۔چیمپئنز ٹرافی سیمی فائنل،آسٹریلیا کی ٹیم میں نیا کھلاڑی شامل۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آئی سی سی مینز چیمپئنز ٹرافی 2025 کی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے کوپر کونولی کو میتھیو شارٹ کے متبادل کے طور پر آسٹریلیا کی ٹیم میں شامل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
اکیس سالہ کونولی، جنہوں نے تین ون ڈے کھیلے ہیںکو چوٹ کی وجہ سے شارٹ کے باہر ہونے کے بعد متبادل کے طور پر نامزد کیا گیا تھا۔
کھلاڑی کو باضابطہ طور پر اسکواڈ میں شامل کرنے سے پہلے کسی کھلاڑی کی تبدیلی کے لیے ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی کی منظوری درکار ہوتی ہے۔
آسٹریلیا اور بھارت آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کے سیمی فائنل میں منگل 4 مارچ کو مدمقابل ہونگے ۔