عمران عثمانی ۔پاکستان کی نیوزی لینڈ کے خلاف 13 ویں ٹی 20 سیریز،معمولی برتری شدید خطرے میں،اہم ریکارڈز۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان کی ٹی 20 ٹیم تاریخ کی کمزور ترین ٹیم کے طور پر نیوزی لینڈ میں موجود ہے۔کیوی سرزمین پر 7 ویں،باہمی طور پر 13 ویں مجموعی سیریز کھیلنے والی ہے اور میچز 44 سے بڑھ کر میچ نمبر 45 سے 5 میچزکی سیریز کا آغاز ہوگا۔پاکستان سیریز ہارا تو سیریز کی معمولی برتری ختم ہوجائے گی۔تمام 5 میچز ہارا تو باہمی میچز کی برتری بھی ختم ہوجائے گی،نیوزی لینڈ میں سیریز ہارا تو خسارہ زیادہ ہوجائے گا۔
پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ۔ٹی 20 انٹرنیشنل میں دونوں کا مقابلہ 16 مارچ 2025 سے قبل تک 44 میچزمیں مقابلہ ہوا۔پاکستان کو معمولی سبقت حاصل ہے۔44 میچزمیں سے 23 جیتے ہیں اور 19 میں شکست ہوئی ہے۔2 میچز بے نتیجہ تھے۔اب 5 میچزکی سیریز ہے۔بلیک کیپس یکطرفہ جیت کے ساتھ پاکستان کے خلاف سبقت حاصل کرسکتے ہیں۔
پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ۔ٹی 20 سیریز میں اب تک 12 بار سیریز ہوئی ہیں۔پاکستان کو رتی برابر برتری ہے۔12 میں سے پاکستان 5 سیریز جیتا ہے۔4 سیریز نیوزی لینڈ نے جیتی ہیں۔3 سیریز ڈرا ہوئی ہیں۔
پاکستان کو نیوزی لینڈ میں خسارہ ہے۔دونوں ممالک میں نیوزی لینڈ میں 20 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز ہوئے ہیں۔نیوزی لینڈ کو یہاں کافی برتری ہے۔اس نے 12 میچزجیتے اور پاکستان کو صرف 8 میچزمیں کامیابی ملی ہے۔پاکستان نے نیوزی لینڈ میں 6 ٹی 20 انٹرنیشنل سیریز کھیلی ہیں۔2 جیت سکا ہے اور 4 میں بلیک کیپس فاتح رہے ہیں۔پاکستان نے 2018 اور 2022 میں 3،3 میچزکی سیریز میں ایک جیسے رزلٹ 1-2 سے باہمی سیریز جیتی ہیں۔نیوزی لینڈ نے 2010 میں 1-2 سے کامیابی حاصل کی۔2016 اور 2020 میں بھی یہی رزلٹ تھا لیکن گزشتہ سال 5 میچز کی سیریز نیوزی لینڈ میں پہلی بار ہوئی اور پاکستان شاہین آفریدی کی قیادت میں 1-4 سے ہارا تھا۔اب پھر 5 میچزکی سیریز ہونی ہے۔کپتان پھر تبدیل ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم دورہ نیوزی لینڈ کیلئے روانہ،ٹی 20 اور ون ڈے سیریز کا شیڈول،ٹائمنگ
پاکستان کا نیوزی لینڈ میں بڑا مجموعی سکور 201 رنز 4 وکٹ پر ہے اور یہ آک لینڈ میں 25 جنوری 2018 میں کیا گیا تھا۔ویلنگٹن میں 22 جنوری 2016 کو کم ترین اسکور 101 پر ڈھیر ہوئے تھے۔16.1 اوورز ہی کھیل سکے تھے۔
نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کے ٹاپ اسکورز میں بابر اعظم،محمد رضوان اور فخرزمان سکواڈ سے باہر ہیں۔ٹیم میں واہسی کرنے والے شاداب خان کا لسٹ میں 11 واں نمبر ہے لیکن پہلے ڈراپ پلیئرز کو دیکھیں،پھر 13 ویں نمبر والے کی اہمیت دیکھنا۔بابر اعظم 26 میچزکی 24 اننگز میں42 کی اوسط سے 880 رنزبناکر پہلے نمبر پر ہیں۔محمد رضوان 22 میچز کی 20 اننگز میں43 کی اوسط سے 689 رنزبناکر دوسرے نمبر ہیں۔محمد حفیظ کے18 میچزمیں 563 رنزکے بعد فخرزمان 17 میچز میں 439 رنزکے ساتھ اگلے نمبر پر ہیں۔تو یہ تمام ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔اب شاداب خان کو دیکھیں۔24 میچز میں17 کی اوسط سے 172 اسکور ہیں۔
بائولنگ میں شاہین شاہ آفریدی 21 میچزمیں 33 اور حارث رئوف کی 16 میچزمیں 32 وکٹیں ہیں اور یہ ٹاپ پر ہیں لیکن 15 ماہ سے مسلسل ناکام ہیں۔
پاکستان نیوزی لینڈ میں 5 میچچزکی سیریز کا پہلا میچ 16 مارچ کو کھیلے گا۔
پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ2025 کی ٹی20 سیریز کا شیڈول
پہلا ٹی 20 انٹر نیشنل۔16 مارچ ،صبح سوا 6 بجے ۔نیوزی لینڈ بمقابلہ پاکستان، پہلا ٹی ٹوئنٹی.ہیگلی اوول، کرائسٹ چرچ
دوسرا ٹی 20 انٹر نیشنل۔18 مارچ ،صبح سوا 6 بجے۔یونیورسٹی اوول، ڈنیڈن
تیسرا ٹی 20 انٹر نیشنل۔21 مارچ ،صبح سوا 11 بجے،ایڈن پارک، آکلینڈ
چوتھا ٹی 20 انٹر نیشنل۔23 مارچ ،صبح سوا 11 بجے،بے اوول، ماؤنٹ مونگانوئی
پانچواں ٹی 20 انٹر نیشنل۔26 مارچ ،صبح سوا 11 بجےاسکائی اسٹیڈیم، ویلنگٹن
ون ڈے سیریز۔میچ ٹائم صبح 3بجے
مارچ 29، نیوزی لینڈ بمقابلہ پاکستان، پہلا ون ڈے۔میک لین پارک، نیپئر
اپریل 2، نیوزی لینڈ بمقابلہ پاکستان، دوسرا ون ڈے۔سیڈن پارک، ہیملٹن
اپریل 5۔پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ۔تیسرا ون ڈے،بے اوول، ماؤنٹ مونگانوئی