لاہور ،کرک اگین رپورٹ
پی ایس ایل 10 ،کوئٹہ وفاق کا قلعہ زیر کرکے 6 سال بعد فائنل میں،کرک اگین پیش گوئی سچ۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ
وفاقی دارالحکومت اسلام اباد کا قلعہ ڈھے گیا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ایسا فتح کیا کہ گزرے دنوں کی بڑی بڑی فتوحات پھیکی پڑنے لگی ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے کرارا جواب آیا ہے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام اباد اور قرب و جوار میں بھی
پی ایس ایل 10 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم فائنل میں پہنچ گئی۔ قذافی سٹیڈیم لاہور میں بدھ کو کھیلے گئے کوالیفائر ون میں اس نے اسلام آباد یونائٹڈ کو 30 رنز سے شکست دے دی ۔
کرک اگین پیش گوئی درست ۔اس نے پہلے ہی کوئٹہ کے فائنل کھیلنے کی پیش گوئی کی تھی۔
پی ایس ایل 10،روایتی جوڑ پڑگیا،ڈرامائی حالات،فائنل کی 2 ٹیمیں،فاتح کون
فاتح ٹیم نے 209 رنز بنائے۔ ناکام ٹیم بہت پہلے کہیں ہمت ہار گئی۔ شاید اسے بھی دائیں بائیں کسی دوسری جگہ سے مدد کی ضرورت تھی ،جو وفاقی دارالحکومت کو اس بار موصول نہیں ہوئی۔ کوئٹہ 6 سال کے بعد پاکستان سپر لیگ کا فائنل کھیلنے جا رہی ہے ۔آخری بار 2019 میں اس نے فائنل کھیلا تھا اور چیمپین بنے تھے، گویا وہیں سے شروعات کریں گے۔ بتاتے چلیں یہاں 2016 اور 2017 کے ابتدائی دو ایڈیشنز میں بھی اس نے فائنل کھیلا تھا ,لیکن چیمپئن نہیں بن سکے .رنر اپ پر ان کا اختتام ہوا .
آج اتفاق یہ ہوا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل نے پی ایس ایل کی روایت سے ہٹ کے ٹاس جیتااور پہلے بیٹنگ کا اعلان کر دیا۔ عام طور پہ ٹاس جیتنے والے کپتان پہلے بولنگ کو ترجیح دیتے ہیں، شاید ان کے پیش نظر راولپنڈی میں کھیلے گئے آخری تین میچز کا انجام تھا۔ گلیڈی اییٹرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 209 رنز بنائے۔ اننگز کی خاص بات فن ایلن کے 27 بالز پر 41 رنز تھے، اس کے علاوہ سری لنکا سے تعلق رکھنے والے ڈینش چندی مل نے 28 بالز پر 48 رنز کی اننگز کھیلی۔ تین چھکے اور چار چوکے لگائے، لیکن اس سے بھی بڑھ کر پاکستان کے ایسے ال راؤنڈر جنہیں چیمپیئنز ٹرافی میں زبردستی ٹیم میں شامل کیا گیا تھا، انہوں نے آج اپنی اہلیت منوائی اور صرف 23 گیندوں پر 45 رنز کی دھواں دار باری کھیلی۔ ان کی اننگز نے کوئٹہ کو 200 سے اوپر پہنچایا ،تین چھکے اور چار چوکے اننگز کا خاصہ تھے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے کامیاب باؤلرز میں سلمان ارشاد نے چار اوور میں 34 رنز دے کے دو وکٹیں لیں۔ بین ڈاروش نے دو اوورز میں 31 رنز دے کے دو وکٹیں لیں۔ نسیم شاہ کو مار پڑی، چار اوورز میں 50 رنز دیئے۔ وکٹ نہیں لی۔ اس کے علاوہ ایک وکٹ شاداب خان نے لی اچھی باولنگ کی۔ دو اوورز میں 19 رنز دے کر ایک وکٹ۔
جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کا آغاز اگرچہ اچھا نہ تھا، ان فارم بیٹر گزشتہ میچ کے ہیرو ایلکس ہیلز صفر پر چلے گئے۔ ان کو فہیم اشرف نے کلین بولڈ کیا ،دوسرے اوپنر صاحبزادہ فرحان جو اس وقت پاکستان سپر لیگ میں حنیف محمد کیب جیتنے کے مضبوط امیدوار ہیں۔ ٹاپ سکورر ہیں۔ انہوں نے 52 رنز کی اننگز کھیلی 35 گیندیں کھیلیں۔ 8 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ ان کے ساتھ جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے وین ڈیئر ڈوسن نے 35 رنز کی اننگ کھیلی۔ 23 گیندیں انہوں نے کھیلیں۔ سلمان علی آغا جو پاکستان کی محدود اوورز کی ٹی 20 ٹیم کے کپتان بنا دیے گئے ہیں اور بنگلہ دیش کے خلاف لاہور میں اس ماہ کے آخر میں شیڈول تین ٹی 20 میچز میں وہ کپتانی کریں گے۔ انہوں نے آج اچھی اننگز کھیلی اور 26 گیندوں پر 44 رنز بنائے۔ دو چھکے اور تین چوکے لگائے ۔شاداب خان کپتان تھے، آج زیادہ موثر نہ ہو سکے اور 16 رنز کر سکے۔ اس کے بعد اسلام آباد کی وکٹیں ایسے گریں جیسے ہاری ہوئی ٹیم کی گرا کرتی ہیں۔ عماد وسیم پانچ رنز کر سکےاور دیگر کھلاڑی بھی ناکام رہے ۔یونائٹڈ کی ٹیم 20 اوورز پورے بھی نہ کھیل سکی۔ 19.4 اوور میں 179 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ محمد عامر اچھے بولر رہے۔ انہوں نے چار اوورز میں 31 رنز دے کے دو وکٹیں لیں۔ فہیم اشرف نے چار اوورز میں 33 رنز دے کر دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔محمد وسیم جونیئر نے تین اعشاریہ چار اوور میں 38 رنز دے کر دو وکٹیں لیں۔ ان سب سے زیادہ عثمان طارق چار اوورز میں 32 رنز دے کے تین کھلاڑی اپنے نام کر گئے ۔گویا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 30 رنز کی جیت کے ساتھ پی ایس ایل 10 جسے پاکستان سپر لیگ 2025 یا پی ایس ایل 2025 کہہ لیں اس کے فائنل میں پہنچ گئی ہے ،لیکن اسلام آباد یونائٹڈ کا قلعہ شکست اور ناکامی کے گرداب میں پھنسا ہونے کے باوجود بھی ایک چانس اپنے ہاتھ میں رکھتا ہے، کیونکہ اسے ایلیمنٹر ون کی فاتح ٹیم سے کھیلنا ہوگا اور وہ لاہور قلندرز یا کراچی کنگز میں سے کوئی ایک ہوگی ۔اگلا مقابلہ ان 2 دونوں کا ہے۔ اس کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائٹڈ سے کھیلے گی، اس لیے نہیں کہ اس نے پی ایس ایل جیتنا ہے ،اس لیے کہ اسے پی ایس ایل کے فائنل میں پہنچنا ہے اور اس میچ کی ناکام ٹیم بھی ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کی طرح گھر کی راہ لے گی ۔تو کوئٹہ کے پاس بڑا چانس ہے کہ چھ سال بعد وہ چیمپین بنے۔