لندن۔کرک اگین رپورٹ۔انگلش بائولر اوول ٹیسٹ سے باہر،انٹرنیشنل کیریئر بھی خطرے میں۔کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ انگلینڈ کے تیز گیند باز کرس ووکس اوول میں پہلے دن کندھے کی انجری کا شکار ہونے کے بعد بھارت کے خلاف فیصلہ کن پانچویں ٹیسٹ کے بقیہ میچ سے باہر ہوگئے ہیں۔
جمعرات کو دیر گئے ووکس باؤنڈری سٹاپ کے لیے گر ے۔ بائیں بازو کے ساتھ ایک عارضی سلنگ میں میدان چھوڑا۔وارکشائر کےپلیئرکا راتوں رات اسکین ہوا۔ ووکس انگلینڈ کے واحد تیز گیند باز جو پانچ میچوں کی سیریز کے ہر ٹیسٹ میں نمایاں رہے ہیں۔پچھلے چار ٹیسٹوں میں فلیٹ پچوں پر، اس نے 10 وکٹیں لے کر اثر بنانے کے لیے جدوجہد کی۔ اوول میں پہلے دن ووکس نے اوپنر کے ایل راہول کو شکارکیا۔
اوول ٹیسٹ،شبمان گل احمقانہ رن آئوٹ،پہلے روز بھارت مشکل میں
گھر سے دور ان کے خراب ریکارڈ کو دیکھتے ہوئے ووکس کو پہلے ہی اس موسم سرما میں ایشز کے دورے کے لیے انگلینڈ کے اسکواڈ کا حصہ بننے کی جنگ کا سامنا تھا۔ 36 سال کی عمر میں، خدشات ہوں گے کہ اس چوٹ سے بین الاقوامی کرکٹ میں ان کے مستقبل کو خطرہ ہے۔
