| | | | |

پی ایس ایل 7،آج 2 اہم میچز،کون فائدے اور کون خطرے میں،ممنکہ 4 کوالیفائرز

لاہور،کرک اگین رپورٹ

پاکستان سپر لیگ 7 کے اب اختتامی میچز قریب آگئے ہیں۔اس کے ساتھ ہی فائنل 4 کے لئے ریس بھی تیز ہوگئی ہے۔پی ایس ایل 7 کے 6  لیگ میچز باقی ہیں۔5 امیدوار ہیں،ان میں سے 2 تو فائنل ہوچکے ہیں۔3 میں مقابلہ باقی ہے۔6 میں سے 4 میچز آج جمعہ 18 فروری 2022 کو ہونگے۔

اگلے منظرنامہ کی تفصیلی تصویر کشی

کرک اگین اپنے پڑھنے والوں کی دلچسپی کے لئے اگلے منظرنامہ کی تفصیلی تصویر کشی کرے گا اور یہ جائزہ لے گا کہ کون فائنل 4 میں ہوگا۔کون باہر ہوگا۔کون کس کو ہرادے اور کون کس سے ہارجائے تو کہانی مکمل ہوجائے گی،آگے بڑھنے سے قبل آج کے شیڈول 2 میچز کا ذکر ہو۔

سب سے پہلے آج کے میچز

جمعہ 18 فروری کو پی ایس ایل 7 میں دوپہر ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کھیلیں گے۔شام کو لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کا مقابلہ ہوگا۔اتفاق سے ایک اعتبار سے دونوں میچزمیں شریک ایک ایک ٹیم کو بڑی پریشانی نہیں ہوگی ،ان کی سیٹ پہلے ہی کنفرم ہے لیکن اس کے باوجود ملتان اور لاہور کو ایک دوسرے کی سبقت کے لئے ان میچز سے بھرپور غرض ہوگی،ان کے مقابل دونوں ٹیموں کے لئے بھی میچز اہم ہونگے،ایک کو اپنی بقا کی جنگ کا سامنا ہوگا۔دوسری کو اپنی ناکامی کا انڈا توڑنے کی سوچ ہوگی،چنانچہ یہ میچز بھی اہم ہیں۔

ناقابل یقین ،وہاب ریاض کی سنچری،پشاور زلمی ہارا ہوا میچ جیت گئی

موجودہ پوائنٹس ٹیبل

اگلے 4 میچز کے ذکر سے قبل اب تک کی پوائنٹس ٹیبل کا جائزہ بھی ضروری ہے۔ملتان سلطانز آج کے میچ سے قبل تک8 میچزمیں 14 پوائنٹس کے ساتھ پہلے،لاہور قلندرز7 میچز میں 10 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔پشاور زلمی کے بھی 10 پوائنٹس ہیں،ایک میچ زیادہ مطلب 9 ہوگئے ہیں،نیٹ رن ریٹ بھی قلندرز سے کم ہے،اس لئے اس کی تیسری پوزیشن ہے۔اسلام آباد یونائیٹڈ8 میچزمیں 8 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 8 میچز میں 6 پوائنٹس کے ساتھ 5 ویں نمبر پر ہے۔

اگلے میچز کا شیڈول

باقی ماندہ میچز کا جاننا بھی ضروری ہے،اس کے لئے شیڈول کا جائزہ لیتے ہیں۔

لاہور قلندرز بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ،19 فروری

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ کراچی کنگز،20 فروری

ملتان سلطانز بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ،20 فروری

لاہور قلندرز بمقابلہ پشاور زلمی،21 فروری

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے امکانات

سرفراز الیون کو باقی ماندہ دونوں میچز میں  ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کو ہرانا ہوگا،اس صورت میں اس کے 10 پوائنٹس ہوجائیں گے۔پھر اسلام آباد یونائیٹڈ کی لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز سے شکست کا بھی انتظار ساتھ ہوگا،اس صورت میں وہ اپنی فتوحات کے ساتھ فائنل 4 میں آجائیں گے۔

پشاور زلمی کتنا آگے

پشاور زلمی کا ایک میش باقی ہے،اتفاق سے وہ لاہور قلندرز کے خلاف آخری لیگ میچ ہے۔زلمی جیت کر سیدھا فائنل 4 کی ٹکٹ کٹوالے گا،اس کی شکست اسے بچاپائے گی یا نہیں ،اس وقت تک چونکہ تمام میچز مکمل ہوچکے ہونے،نتیجہ واضح ہوگا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ 

اس ٹیم کے پاس زیادہ امکانات موجود ہیں۔2 میچز لاہور اور ملتان سے باقی ہیں،کمال بات یہ ہے کہ دونوں حریف ٹیمیں ٹاپ کی ہیں۔اسلام آباد دونوں میچز جیتے تو سیدھا فائنل 4 میں  ہوگا۔ایک میں فتح اور ایک میں شکست اسے بھی دوسروں پر ڈال دے گی۔اس صورت میں اسے گلیڈی ایٹرز کی دونوں میچز میں ناکامی درکار ہوگا۔گلیڈی ایٹرز اگر دونوں میچ ہارگئے تو اسلام آباد بھی اپنے دونوں میچز ہارکر پلے آف میں چلا جائے گا۔

ملتان اور قلندرز میں کون سلطان

لاہور قلندرز کا کراچی ،اسلام آباداور ملتان سے ٹاکرا باقی ہے،اسے یہ موقع ہے کہ وہ زیادہ فتوحات کے ساتھ ٹاپ ٹیم کے طور پر پلے آف میں داخل ہو۔اس وقت اس کے 10 پوائنٹس ہیں۔پھر 16 ہوجائیں گے۔ملتان نے باقی ماندہ دونوں میچز جیت لئے تو وہ نمبر ون ہونگے۔دونوں ٹیموں میں نمبر ون کی کشمکش ہوگی،ایسے میں گیہوں نہ پس جائیں۔جیسے کوئٹہ اور اسلام آباد ان سے ہارگئے تو شدید نقصان اٹھائیں گے۔

آسان الفاظ کا خلاصہ 

سادہ لفظوں میں آپ یوں کہہ لیں کہ کوئٹہ کو فائنل 4 میں جانے کے لئے دونوں میچز جیتنے پڑیں گے۔اسلام آباد کو ایک جیت کی ضرورت ہے لیکن دوسری شکست کا کم مارجن سے ہونا ضروری ہوگا۔پشاور کا آخری میچ لاہور سے ہے،اس نے وہ جیتا،اس سے قبل  اسلام آباداپنا ایک میچ بھی جیت گیا تو کوئٹہ باہر ہوجائے گا۔کوئٹہ کو اسلام آباد کے ٹاکرے سے بچنے کے لئے نہ صرف اپنے دونوں میچز جیتنے ہونگے،ساتھ میں پشاور کی لاہور سے شکست کا بھی انتظار کرنا ہوگا۔

ممکنہ پیش گوئی

 اب تک کے حالات کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی فائنل 4 سے باہرہورہے ہیں،باقی چاروں ٹیمیں پلے آف میں داخل لگ رہی ہیں،ویسے آج پہلا میچ کوئٹہ کا ہی ہے،اگر وہ یہ بھی ہارگئے تو پھر ان تمام اگرمگر اور ایک میچ کے باقی ہوتے ہوئے آج ہی باہر ہوجائیں گے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *