| | | | |

ناقابل یقین ،وہاب ریاض کی سنچری،پشاور زلمی ہارا ہوا میچ جیت گئی

لاہور،کرک اگین رپورٹ

Twitter Image

پی ایس ایل 7 میں اگر یہ کہا جائے کہ وہاب ریاض کی سنچری نے پشاور زلمی کو ہارا ہوا میچ جتوادیا تو بے جا نہیں ہوگا۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے جاندار شومیں  اعظم خان کی دھواں دھار اننگ رائیگاں گئی۔پشاور زلمی نے سنسنی خیز مقابلہ کے بعد10  رنز سے کامیابی حاصل کرلی۔

وہاب ریاض کی سنچری کیا تھی؟رنزکی بات نہیں ہورہی بلکہ وکٹوں کی بات ہے،انہوں نے  وکٹوں کی سنچری مکمل کی ہے۔وہ پی ایس ایل میں وکٹ کی سنچری مکمل کرنے والے پہلے بائولر ہیں

پاکستان سپر لیگ 7 میں اعظم خان کا بھاری بھرکم بوجھ   بھی پشاور زلمی کوبچاگیا۔ڈبل سنچری پر ڈبل سنچری کا تڑکا ہوتے ہوتے رہ گیا۔

پشاور زلمی کے پاس موقع تھا کہ  وہ 240 اسکور کرلیتے لیکن وہ 8 وکٹ پر 206 تک محدود ہوگئے،اس میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے بائولرز کا کمال ہی تھا۔

اظہر علی کا ڈرامائی کرکٹ معاہدہ

جواب میں یونائیٹڈ ٹیم  کو اچھا آغاز مل گیا۔اوپنر رحمان اللہ گرباز  نے 19 بالز پر46 کی اننگ کھیلی۔اعظم خان  نے شاندار اننگ کھیلی۔اس کی وجہ سے آخر میں 24 بالز پر 44 اسکور درکارتھے۔اس وقت بڑا ڈرامہ ہوا جب 19 ویں اوور کی پہلی بال پر اعظم خان کی اننگ کا خاتمہ ہوگیا۔وہ 45 بالز پر 85 اسکور کرگئے۔انہوں نے7 چھکےاور 6 چوکے لگائے۔ٹیم، کی اننگ7 وکٹ پر 196 اسکور تک رہی۔

پشاور زلمی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعداسلام آباد یونائیٹڈ کو 10 رنز سے ہرا دیا۔ فاتح ٹیم ٹورنامنٹ میں پانچ فتوحات کی بدولت دس پوائنٹس حاصل کرکے پوائنٹس ٹیبل پر تیسری پوزیشن پر پہنچ چکی ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے مقررہ بیس اوورز میں 207 رنز درکار تھے تاہم اعظم خان کی 45 گیندوں پر 85 اور رحمٰن اللہ گرباز کی 19 گیندوں پر 46 رنز کی دھواں دھار اننگز کے باوجود اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم مقررہ بیس اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز ہی بناسکی۔

مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے اوپنر رحمٰن اللہ گرباز نے 19 گیندوں پر242 رنز کے اسٹرائیک ریٹ سے پانچ چھکوں اور تین چوکوں کی مدد سے 46 رنز عمدہ اننگز کھیل کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو جارحانہ آغاز فراہم کیا۔ انہوں نے مبصر خان کے ہمراہ 54 رنز کی شراکت قائم کی۔

ان کے پویلین واپس لوٹنے پر اعظم خان نے اسلام آباد یونائیٹڈ کی بیٹنگ کی کمان سنبھالی اور میدان کے چاروں اطراف چھکوں چوکوں کی برسات کردی تاہم وہ بھی اپنی ٹیم کو فتح دلانے میں کامیاب نہ ہوسکے۔ اعظم خان نے 45 گیندوں پر 188 سے زائد کے اسٹرائیک ریٹ سے سات چھکوں چھ چوکوں کی بدولت 85 رنز کی اننگز کھیلی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے آخری اوور میں 22 رنز درکار تھے تاہم موسیٰ خان اور مرچنٹ ڈی لانگے میچ کی آخری چھ گیندوں پر صرف گیارہ رنز ہی اسکور کرسکے۔

پشاور زلمی کے سلمان ارشاد نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے 29 رنز کے عوض تین کھلاڑیوں کو پویلن کی راہ دکھائی۔کپتان وہاب ریاض نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے محمد حارث کی جارحانہ نصف سنچری کی بدولت مقررہ بیس اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 206 رنز بنائے تھے۔ نوجوان اوپنر محمد حارث نے 32 گیندوں پر 70 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی تھی۔ ان کی اننگز میں پانچ چھکے اور سات چوکے شامل تھے۔

تجربہ کار آلراؤنڈر شعیب ملک 38 اور یاسر خان 35 رنز بناکر نمایاں رہے۔ فہیم اشرف نے تین جبکہ وقاص مقصود نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *