| | | | | | |

بائولر اور وکٹ کیپر مایوس،بابر اعظم مطمئن،ریویو نے پاکستانی کپتان کو اڑا دیا،سب پریشان

چنائی،کرک اگین رپورٹ

بائولر اور وکٹ کیپر مایوس،بابر اعظم مطمئن،ریویو نے پاکستانی کپتان کو اڑا دیا،سب پریشان۔آئی سی سی ورلڈکپ 2023  میں پاکستانی کپتان بابر اعظم کے ساتھ بڑی عجیب ہوئی۔پروٹیز اسپنر تبریز شمسی نے بال کی،لہیگ سائیڈ کے باہر جاتی بال کو سوئپ کرنے کی کوشش میں وہ بیٹ ہوئے،بائولر اور وکٹ کیپر نے کلوز بیٹ پر افسوس میں ستر پکڑے کہ بچ گئے،پھر چاہتے نہ چاتے انہوں نے ریویولیا۔بابر اعظم اتنے مطمئن تھے کہ انہوں نے آرام سے اپنا ہیلمٹ پچ پر رکھا۔اور باہر سے تولیہ وغیرہ منگواکر فریش ہونے لگے لیکن یہ کیا۔

نہایت ہی حیران کن اورغیر متوقع بات تھی کہ ریویو میں بال ان کےگلوز کو صرف چھوتا نکل گیا ۔یوں بابر اعظم 65 بالز پر 50 کرکے باہر چلے گئے۔

جنوبی افریقا کے کھلاڑیوں نے پاکستان کے خلاف حد سے زیادہ غصہ دکھایا ہے،ان کا انداز ایسا تھا جیسے پاکستان بمقابلہ افغانستان یا پاکستان بمقابلہ بھارت  ماضی کے میچز جیسا،کسی بھی وکٹ پر ان کی اچھل کود دیکھنےلائق تھی۔

کرکٹ ورلڈکپ2023،پروٹیزپیسر کی رضوان کو گالی،تلخ کلامی،بابر کا کیچ ڈراپ،اوپنر عقل سے فارغ ثابت

محمد رضوان کی وکٹ پر پیسر ایسے چلائےکہ جیسے ورلڈکپ فائنل کی جیت قریب ہو،اس کے بعد افتخار احمد کو کیچ آئوٹ کروانے کے بعد پروٹیز اسپنر تبریز شمسی یوں جشن منارہے تھے کہ جیسے صدیوں کا ابال نکال رہے ہوں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے جنوبی افریقا ٹیم کا فیلڈ کارویہ جارحیت سے بھرپور تھا۔

پی سی بی کا نیا حکم،رضوان سمیت سب پریشان،میڈیا منیجربرطرف،واپس طلب

 

پاکستان کے جو 5 کھلاڑی آئوت ہوئے،ان میں جنوبی افریقا کے کسی بائولر کا کوئی کمال یا خاص بات نہ تھی۔مارکوجانسن نے شاٹ پچز پر امام الحق اور عبداللہ شفیق کو آئوٹ کیا۔بیٹرز اپنی غلطی سے گئے۔رضوان نے تو سر سے اونچی جاتی بال کو غلط کھیلنے کی کوشش کی۔وکٹ کیپر کو کیچ دے گئے۔انہوں نے31 رنزبنائے،۔افتخار احمد کو آج لمبی اننگ کھیلنےکا پورا موقع ملا لیکن وہ31 بالز پر 21 کرکے چھکا لگانے کی کوشش میں سٹمپ سے کئی فٹ آگے آئے،بال کو ریڈ نہ کرسکے اور اونچا شاٹ کھیل گئے۔پیسر کوٹزے اس وکٹ پر یوں اچھلے کہ جیسے ان کا کوئی کمال ہو۔پاکستانی کپتان بابر اعظم کی وکٹ نہایت غیر متوقع تھی۔

پاکستان نے 30اوورز میں 5 وکٹ پر 151  رنزبنالئے تھے۔سعود شکیل اور شاداب خان وکٹ پر موجود تھے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *