دبئی۔کرک اگین رپورٹ۔آئی سی سی کا ہنگامہ خیز اجلاس چند گھنٹے دور،تنازعات،شیڈول سمیت کئی امور۔کرکٹ بریکنگ نیوز ہے کہ آئی سی سی کا اہم ترین اجلاس اب سے چند گھنٹوں بعد دبئی میں شروع ہونے والا ہے۔4 نومبر سے 7 نومبر تک شیڈول اجلاس میں کئی اہم فیصلے ہونے ہیں۔اجلاس گرما گرم بھی ہوسکتا ہے۔محسن نقوی اور بھارت آمنے سامنے ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے گزشتہ 12 ماہ میں جو بھارت کو ٹف ٹائم ملا ہے،اس نے سب کو چونکادیا ہے۔
آئی سی سی میٹنگ میں کئی امور زیربحث ہونگے اور کئی معاملات کی منظوری متوقع ہے۔ایشیا کپ ٹرافی ایشو پر بھارت پہلی بار آئی سی سی میں معاملہ اٹھائے گا۔اے سی سی کا معاملہ آئی سی سی میں جائے تو کیا ہوگا۔بھارت کو بڑی کامیابی ملی تو آئی سی سی کمیٹی میں معاملہ بھیجے جانے کی منظوری ہوگی۔ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی نے جواب دیا ہے کہ آئی سی سی اجلاس میں شرکت کروں گا اور بھارت کو بھرپور جواب دیں گے۔
آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ 2026 شیڈول کی منظوری ہے۔فروری اور مارچ میں یہ بھارت اور سری لنکا میں ہوگا۔بھارت کیلئے اضافی فنڈز کی منظوری بھی شامل ہے۔پاکستان اپنے تمام میچز سری لنکا میں کھیلے گا۔اجلاس میں انڈر 19 ورلڈکپ فارمیٹ پر بھی فیصلہ ہوگا کہ ٹی 20 فارمیٹ میں ہو یا پھر ون ڈے فارمیٹ میں۔
آئی سی سی اجلاس میں ٹیسٹ کرکٹ کے دودرجاتی سسٹم پر پیش رفت کا امکان ہے۔لاس اینجلس 2028 اولمپکس میں کرکٹ واپس آرہی ہے،اس کے لئے بھی کافی معاملات سیٹ ہونگے۔ٹیموں کی سلیکشن کے پیمانے سمیت اگر کہیں کوالیفائرز کی ضرورت ہوئی تو اسے منظوری ملنی ہے۔
