کرک اگین رپورٹ۔ٹی 20 ورلڈکپ سے قبل دفاعی چیمپئن بھارت کا بڑا کھڑاک۔کرکٹ بریکنگ نیوز ہے کہ بھارت نے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ سے قبل نیا کھڑاک کردیا۔نیوزی لینڈ کے خلاف گزشتہ 15 ماہ میں ہوم میدانوں میں ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز ہارنے کے بعد آخری بچے ٹی 20 فارمیٹ میں اپنی عزت بحالی کی مہم میں پہلی کامیابی پالی ہے۔
ٹی 20 ورلڈکپ دفاعی چیمپئن بھارت نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے پہلے میچ میں 48 رنزکی بڑی جیت نام کی۔ناگ پور میں ابھیشک شرما کے 35 بالز پر بنائے گئے84 رنزکی مدد سےمیزبان ٹیم نے 7 وکٹ پر 238 رنز بنائے۔
جواب میں بلیک کیپس 7 وکٹ پر 190 رنز کرسکے۔گلین فلپس نے40 بالز پر 78 رنزکی اچھی اننگ کھیلی۔اکسر پٹیل اور چکرورتھی نے 2،2 وکٹیں لیں۔
