عمران عثمانی۔انڈر 19 ورلڈکپ سیمی فائنل ٹکٹ،پاکستان سپر سکس کے پہلے میچ سے ہی باہر ہوسکتا،جیتنے پر بھی چانسز کیوں کم۔کرکٹ بریکنگ نیوز ہے کہ آئی سی سی انڈر 19 ورلڈکپ 2026 میں سپرسکس مرحلے میں منگل 27 جنوری کو پاکستان اپنا پہلا میچ کھیلے گا۔اتفاق سے پاکستان اسی روز ہی سیمی فائنل ریس سے باہر ہوسکتا ہے۔نیوزی لینڈ سے مقابلہ ہے۔ہارے تو باہر۔نتیجہ میں انگلینڈ اور بھارت سیمی فائنل کی ٹکٹ کٹوالیں گے لیکن اگر پاکستان منگل کو جیت گیا تو بھی اسی روز قریب باہر ہونے کے نزدیک ہوگا،اس لئے کہ اسی روز بھارت انڈر 19 کا مقابلہ زمبابوے سے ہے۔زمبابوے اپ سیٹ کرے تو پاکستان کیلئے بھارت سے آخری میچ ڈو آر ڈائی بن جائے گا لیکن اگر بھارت جیسا کہ توقع ہے جیت گیا تو پاکستان کی کیویز سے جیت بھی مدد گار شاید نہ بن سکے۔
اس کی وجہ یہ ہے کہ فارمیٹ کے مطابق گروپ سٹیج کے ان میچز کے پوائنٹس ساتھ ہیں جن ٹیموں کے خلاف جیتے اور وہ سپر سکس میں ہوں۔پاکستان چونکہ گروپ میں انگلینڈ سے ہارا تھا اور زمبابوے سے جیتا تھا،اس لئے اس کی پاکٹ میں 2 پوائنٹس ہیں لیکن اسی سپر سکس گروپ میں بھارت اور انگلینڈ کے 4،4 پوائنٹس ہیں اور انگلینڈ نے تو پیر کو بنگلہ دیش کو بڑے فرق سے ہراکر اپنے پوائنٹس 6 کرلئے ہیں۔انگلینڈ اور بھارت کے پاس اپنے پوائنٹس 8 کرنے کا موقع ہے لیکن پاکستان اگر دونوں میچز جیتے تو وہ زیادہ سے زیادہ 6 پوائنٹس تک ہی جاسکتا ہے۔
اب تک انگلینڈ کے 6 پوائنٹس تو ہوچکے۔بھارت کے منگل کو 6 ہوسکتے ہیں ۔پاکستان نیوزی لینڈ کو ہرادے تو اس کے 4 ہونگے۔اب پاکستان کا مقابلہ بھارت سے ہے اور انگلینڈ کا آخری میچ نیوزی لینڈ سے ہوگا۔اب پاکستان جیتا تو پاکستان بھارت کے 6۔6 پوائنٹس ہونگے اور انگلینڈ جیتے تو 8 لیکن ہارے تو اس کے بھی 6 پوائنٹس ہونگے تو پاکستان،انگلینڈ اور بھارت کے 6۔6 پوائنٹس پر فیصلہ نیٹ رن ریٹ پر ہوگا۔اس وقت تک بھارت ہونے تین اور انگلینڈ دو نیٹ رن ریٹ کے ساتھ بہت بہتر ہیں اور پاکستان کا نیٹ رن ریٹ0.62 ہے۔تو مشکل ہوگی۔
آئی سی سی انڈر 19 مینز کرکٹ ورلڈ کپ کے سپر سکس مرحلے میں پاکستان منگل، 27 جنوری کو ہرارے سپورٹس کلب میں نیوزی لینڈ کا سامنا کرے گا۔میچ مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے نو بجے کھیلا جائے گا۔آئی سی سی انڈر 19 مینز کرکٹ ورلڈ کپ، پاکستان انڈر 19 ٹیم کی تاکاشنگا سپورٹس کلب میں ٹریننگ۔کھلاڑیوں نے کوچز کی نگرانی میں نیٹ سیشنز اور فیلڈنگ ڈرلز میں حصہ لیا۔ٹریننگ سیشن میں بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ پر خصوصی توجہ دی گئی۔
