شرم دلانے پر آخر کار وسیم اکرم،شعیب اختر اور شاہد آفریدی عمران خان پر بول پڑے،باقی چپ۔آخر کار قومی کرکٹرز کی آنکھ کھل گئی۔سابق پاکستانی کپتان عمران خان کی صحت کے حوالہ سے کئی روز سے خبریں چل رہی ہیں۔اس پر عمران خان کے ساتھی کرکٹرز نہیں بولے،بھارت سے آوازیں اٹھنا شروع ہوئیں،ساتھ میں پاکستانی کرکٹرز کے نہ بولنے پر تنقید ہوئی۔سوشل میڈیا پر بھی طوفان ہے۔ایسے میں اب کئی کرکٹرز بولنا شروع ہوگئے۔
سب سے پہلے شعیب اختر نے یاد کروایا کہ میں 3 ماہ سے شوکت خانم ہسپتال کیلئے فنڈ ریزنگ کررہا ہوں۔ایسے میں عمران خان کی صحت کے حوالہ سے سنا تو اچھا نہیں لگا۔حکام کی ذمہ داری ہے کہ وہ عمران خان کو طبی سہولیات دیں۔
سابق کپتان شاہد خان آفریدی کہتے ہیں کہ بنادی صحت کیلئے تمام چیزیں عممران خان کا بنیادی حق ہے۔
اور اب وسیم اکرم بولے ہیں
ہمارے کپتان عمران خان کی صحت کے مسائل سے گزرتے ہوئے سن کر دل دہل جاتا ہے۔ مجھے پوری امید ہے کہ حکام اس کو سنجیدگی سے لیں گے اور اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ اسے بہترین ممکنہ طبی امداد ملے۔ اس کی طاقت، جلد صحت یابی، اور اچھی صحت کی مکمل واپسی کی خواہش کرتا ہوں۔ ممکنہ طبی دیکھ بھال. اس کی طاقت، جلد صحت یابی، اور اچھی صحت کی مکمل واپسی کی خواہش کرتا ہوں۔
وقار یونس،انضمام الحق اور رمیز راجہ کا رد عمل تاحال نہیں آیا۔
