لاہور۔کرک اگین رپورٹ۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز شاندار آغاز کے بعد بھی کراچی کنگز سے ہارگئے،شامل جیسے نہ بچاسکے۔کرکٹ بریکنگ نیوز ہے کہ آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے پی ایس ایل کپتان کامیاب۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو کراچی کنگز کے خلاف پی ایس ایل 2026 میں شکست۔کراچی کنگز کی ایک وقت ہارتے ہوئے واپسی۔حسن علی سمیت تمام گیند بازوں کی بڑی محنت۔شامل حسین کی ٹیم اچھے آغاز کے بعد بھی14 رنز سے ہارگئی۔
قذافی سٹیڈیم لاہور میں جاری ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 کے دوسرے میچ میں دوسرے روز ڈیوڈ وارنر کی کپتانی میں کھیلنے والی کراچی کنگز نے سعود شکیل کے انڈر پرفارم کرنے والی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 14 رنز سےہرادیا۔ایک موقع پر کوئٹہ کا 7 اوورز میں بناکسی نقصان کے سکور 79 تھا،پھر سب ختم ہوگیا۔یاد رہے کہ پہلے روز وارنر کے ہم وطن مارنس لبوشین کی کپتانی میں کھیلنے والی حیدر آباد کنگز مین کو 69 رنزکی بڑی شکست ہوئی تھی۔لاہور قلندرز نے ابتدائی میچ جیتا تھا۔
جمعہ کو کھیلے گئے میچ میں سعود شکیل نے ٹاس جیت کر وارنر کو پہلے بیٹنگ کا کہا۔کراچی کنگز نے 3 پر اگرچہ پہلی وکٹ گنوادی۔87 تک 2 ہی آئوٹ تھے اور 9 اوورز بھی مکمل نہیں ہوئے تھے۔یہاں 200 پلس کی امید تھی لیکن احمد دانیال نے سیٹ بیٹرز سعد بیگ اور ڈیوڈ وارنر دونوں کو باہر کرکے کراچی کو بڑا جھٹکا دے دیا۔دونوں میں 43 رنزکی شراکت بنی۔سعد بیگ اور وارنر 35 کرکے پویلین می تھے۔ اس سے قبل محمد وسیم صفر اور سلمان علی آغا 22 کرکے آئوٹ ہوئے۔کراچی کنگز نے 6 وکٹیں140 تک گنوادی تھیں۔اعظم خان 14 اور خوشدل شاہ12 کر کے وکٹ سے رخصت ہوئے۔یہاں سابق انگلش کھلاڑی معین علی کے تجربہ نے کام دکھایا۔پہلی 20 بالز پر22 رنز کے ساتھ کھیلنے والے معین علی نے آخری 9بالز پر 26 رنزبٹورے۔یوں انہوں نے 29 بالز پر48 رنزکی اننگ کھیلی۔انہوں نے 3 چھکے اور 4 چوکے لگائے۔کراچی کنگز اس کی وجہ سے 20 اوورز میں 7 وکٹ پر 181 رنزکرنے میں کامیاب ہوگئی۔
نسیم شاہ کے خلاف پاکستان کرکٹ بورڈ میدان میں،شوکاز نوٹس جاری
کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی جانب سے احمد دانیال نے 36 رنز دے کر 3 اورالزاری جوزف نے32 رنزکے عوض 2 وکٹیں لیں۔ابرار احمد نے 35 اور عثمان طارق نے29 رنزکے عوض ایک ایک وکٹ لی۔
پی ایس ایل 11،قلندرز کا فاتحانہ آغاز،حیدر آباد کو ڈیبیو میں شکست
جواب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے طوفانی آغاز نے کراچی کنگز کی جڑیں ہلادیں۔شامل حسین اور سعود شکیل نے 7.1 اوورز میں 79 رن کی بڑی بنیادی رکھی۔یہاں لیفٹ ہینڈر شامل حسین 24 بالز پر 52 رنز بناکر سلمان علی آغا کی بال پر معین علی کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔4 چھکے اور 5 چوکے ان کی ماردھاڑ کا حاصل تھے۔ڈیوڈ وارنر ہم وطن ٹاپ سپنر ایڈم زمپا کو لائے۔انہوں نے مایوس نہ کیا اور نئے بیٹر خواجہ نافع کو 3 پر کلین بولڈ کردیا۔انہوں نے 7 بالیں کھیلیں۔اگلے اوور میں ٹاپ کھلاڑی معین علی کی سپن تجربہ کاری کام آئی،جب انہوں نے اپنے تیسرے اور اننگ کے 10 ویں اوور میں سیٹ بیٹر سعود شکیل کو خوشدل شاہ کے ہاتھوں کیچ کروایا۔انہوں نے25 بالز پر 33 رنزکئے۔کراچی کنگز 95 تک 3 وکٹ لے کر میچ میں واپسی کی کوشش میں تھی۔کراچی کنگز نے بہت واپسی کی،ٹائٹ بولنگ سے ہدف مشکل بنایا۔16 ویں اوور میں 124 کے ٹوٹل پر ریلی روسو کی وکٹ حسن علی نے لی،انہوں نے بولڈ کیا۔وہ25 کرسکے۔حسن نواز اور بین مکڈرمٹ سے ریورس سوئنگ کھیلنا مشکل ہوا تھا۔نتیجہ میں دونوں پچ پر رہے لیکن 18 اوورز بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز147 تک تھا۔12 بالز پر 35رنز مشکل تھے کہ اگلے اوور میں حسن نواز 24 بالز پر 19 کرکے کیچ دے گئے۔اگلی بال پر ٹام کرن بولڈ ہوئے۔حسن علی ہیٹ ٹرک پر تھے کہ یہ حملہ احمد دانیال نے ناکام کردیا۔حسن علی نے اننگ کے 19 ویں اوور میں 3 وکٹ لے کر اپنی جیت کی مہر سٹمپ کردی۔19 اوورز میں 7 وکٹ پر 152 رنز ہار کی نوید تھا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی اننگ 20 اوورز میں 7 وکٹ پر 167 رنز تک محدود رہی۔یوں کراچی کنگز نے 14 رنز سے گلیڈی ایٹرز کو ہراکر رواں سال پہلی جیت نام کی ہے۔
حسن علی نے 27 رنز دے کر 4 وکٹیں لیں۔ایڈم زمپا نے4 اوورز میں 26 رنز دے کر ایک وکٹ لی۔
پی ایس ایل 11 کا اب آغاز،پہلا میچ کب اور کس کا،اہم ریکارڈز ساتھ
