لاہور،کرک اگین رپورٹ۔پی ایس ایل 11،پشاور زلمی کو فائدہ،اسلام آباد کو نقصان۔کرکٹ بریکنگ نیوز ہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کا اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کا میچ منسوخ کردیا گیا ہے۔یوں دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملا،اس طرح پی ایسا ایل 11 26 مارچ کے بعد شروع ہوئی اور 4 روز کے بع ہونے والا ایک روزہ وقفہ اب 2 روز میں تبدیل ہوگیا ہے۔
لاہور میں ہونے والی تیز بارش اور آندھی نے میچ تو کیا ٹاس بھی نہیں ہونے دیا۔کٹ اوور ٹائم شروع ہوگیا،پھر آخری آپشن 5 اوورز فی اننگ میچ کا تھا جس کاوقت کم سے کم 9 بجکر 46 منٹ تھا لیکن امپائرز نے گرائونڈ کی حالت دیکھتے ہوئے 9 بجکر 23 منٹ پر میچ ختم کردیا۔
اس نتیجہ کے ساتھ ہی پشاور زلمی 3 پوائنٹس کے ساتھ دوسے نمبر پر آگئی ہے اور اسلام آباد یونائیٹڈ 1 پوائنٹ کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔کراچی کنگز 4 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔
