ہوم آف کرکٹ لارڈز میں وکٹوں کی جھڑی۔پہلے روز کے کھیل میں 16 وکٹیں گرگئیں۔انگلینڈ بیک فٹ پر جانے کے بعد بھی واپس آگیا۔3 میچز کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ کا ٹاس بلیک کیپس نے جیتا اور بائولنگ کا فیصلہ کیا۔
انگلش ٹیم 39.4 اوورز میں صرف 140 رنزبناکر آئوٹ ہوگئی۔ہیری بروک نے 56 رنزبنائے۔کیل جیمسین نے 62 رنز دے کر 5 وکٹیں لیں۔نیتھن سمتھ نے 3 آئوٹ کئے۔جواب میں نیوزی لینڈ کی اننگ کا آغاز تباہ کن تھا۔29 تک 6 وکٹیں گرگئی تھیں۔گلین فلپس نے سنبھالا دیا اور31 پر ناقابل شکست لوٹے۔دن کے اختتام پر نیوزی لینڈ 6 وکٹ پر 61 سکور بناسکا تھا۔اولی رابنسن 10 رنز دے کر 4 وکٹ لے چکے تھے۔
بارش اور خراب آئوٹ فیلڈ کی وجہ سے میچ کا خاصا وقت ضائع ہوا۔
