لندن۔کرک اگین رپورٹ۔ پاکستان کرکٹ ٹیم انگلینڈ پہنچ گئی۔کرکٹ بریکنگ نیوز ہے کہ
پاکستان انگلینڈ ٹیسٹ سیریز 2026 کیلئے میدان سج گیا۔
قومی ٹیسٹ سکواڈ 3 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلنے کے لیے انگلینڈ پہنچ گیا۔
قومی سکواڈ 8 اور 9 اگست کو آرام کرے گا ۔
دورہ انگلینڈ،ٹیسٹ کرکٹ کا تاریخی سنگ میل اور پاکستان کرکٹ کے وجود کی بڑی جنگ
پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم 10 اگست کو کاونٹی گراونڈ ، بیکہنم میں پریکٹس کا آغاز کرے گی ۔
پاکستان ٹیم مقامی وقت کے مطابق نو بجکر تیس منٹ پر پریکٹس شروع کرے گی
پاکستان اور سلیکٹ الیون کے درمیان چار روزہ پریکٹس میچ 12 سے 15 اگست تک کھیلا جائے گا۔
