عمران عثمانی کی رپورٹ
لیڈز میں تباہی، جیل سے عمران کی روانگی: ہمت کریں! کیا یہیں سے پلٹے گی میچ کی بازی۔ںریکنگ نیوز،دنیا بھر کیلئے بڑی خبر ہے کہ
پاکستان کے سابق وزیراعظم، پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان، آئی سی سی کی فیصلہ کن درجہ بندی کے تحت ایک وقت کے عالمی نمبر ایک آل راؤنڈر اور عظیم کپتان عمران خان کو اڈیالہ جیل سے شفا ہاسپٹل اسلام آباد منتقل کر دیا گیا ہے۔
لیڈز ٹیسٹ،خراب فیلڈنگ،عثمان کی 5 وکٹیں،دوسرا دن بھی انگلینڈ کا
دو روز قبل سپریم کورٹ آف پاکستان کے کیے گئے فیصلے کے تحت انہیں 48 گھنٹے میں ہسپتال پہنچانا ضروری تھا۔ وقت کی موجودہ حکومت نے داخلی حربے بھی استعمال کیے اور اپیل بھی دائر کی پھر واپس بھی لی جس پر سپریم کورٹ اعتراضات لگا چکی تھی اور آج جمعرات کے دن جو کچھ پاکستان میں ہوا، قوانین پاس ہوئے اس کی روشنی میں کچھ چیزیں الجھ سی گئیں لیکن رات 12 اور ایک بجے کے درمیان عمران خان کو سخت سیکیورٹی میں ہسپتال پہنچا دیا گیا۔ اڈیالہ جیل سے شفا ہسپتال پہنچانے تک راستے کو کلیئر کیا گیا، شفا ہسپتال کے باہر پاکستان اور انٹرنیشنل میڈیا کے نمائندے موجود تھے انہیں ہٹایا گیا، لوگوں نے پھولوں کی پتیاں روڈوں پہ نچھاور کر رکھی تھیں لوگوں کو ہٹا دیا گیا۔
پورا پاکستان اس وقت جاگ رہا ہے اور عمران خان ہسپتال منتقلی کو دیکھ رہا ہے۔ کوئی اسے ڈیل ماننے کو تیار نہیں، عمران خان ڈیل کر بھی لیں کوئی نہیں مانے گا، عمران خان سیٹلمنٹ کر لیں کوئی نہیں مانے گا، یہی اس کی کامیابی ہے کیونکہ یہی اس کا ریکارڈ ہے کیونکہ یہی اس کی شخصیت ہے کیونکہ وہ عمران خان ہے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)، عالمی کرکٹ, دنیائے کرکٹ، اس کے تمام کپتان عمران خان کے لیے پہلے بول چکے ہیں، لکھ چکے ہیں۔ عمران خان آئیکون ہے پاکستان کرکٹ کا، پاکستانی عوام کا، دنیائے کرکٹ کا اور دنیا کا۔ ان کی صحت خراب ہے اس حوالے سے منگل کو سپریم کورٹ آف پاکستان میں تفصیلی سماعت ہوئی اور اس کے بعد تین رکنی بینچ نے ایک حکم نامہ جاری کیا اس کے تحت عمران خان کو 16 ستمبر سے پہلے ہسپتال سے واپس جیل نہیں بھیجا جا سکتا لیکن اب دیکھنا یہ ہوگا کہ حکومت کیا پالیسی اختیار کرتی ہے۔
پاکستان کے سابق عظیم کپتان، سابق وزیراعظم عمران خان اس وقت اڈیالہ جیل سے شفا ہاسپٹل منتقل کیے گئے ہیں جب ہیڈنگلے لیڈز میں پاکستان کی کرکٹ ٹیم شدید مشکلات کا شکار ہے، انگلینڈ کے خلاف پہلے کرکٹ ٹیسٹ کے دوسرے دن 195 رنز کے خسارے میں ہے اور ابھی انگلینڈ کی دو وکٹیں باقی ہیں۔ یہی عمران خان تھے جنہوں نے 1987 میں ہیڈنگلے لیڈز میں 10 وکٹیں لے کر انگلینڈ کو شکست دی تھی اور پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز ایک صفر سے جیتی تھی، اس گراؤنڈ پہ یہ پاکستان کی اکلوتی کامیابی ہے۔ کیا آج کی رات عمران خان کا جیل سے ہسپتال جانا پاکستان کرکٹ کا یہ پیغام تو نہیں: “ہمت کریں لیڈز میں بھی حالات بدل جائیں گے، پاکستان مشکلات سے باہر آ جائے گا جیسے عمران خان جیل سے ہسپتال چلا گیا ہے۔
