لاہور۔ پی سی بی میڈیا ریلیز
پاکستان میں ڈومیسٹک کرکٹ کے نئے سیزن کا سب سے بڑا میلہ سجنے کے لیے بالکل تیار ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے زیر اہتمام ملک بھر کے باصلاحیت نوجوان کرکٹرز کے لیے نیشنل انڈر 19 ٹورنامنٹس کا باقاعدہ شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔
کرکٹ بریکنگ نیوز۔ نیشنل انڈر 19 ٹورنامنٹس کا شیڈول
جاری قومی کرکٹ کے مستقبل کی تلاش کے لیے نیشنل انڈر 19 چیمپئن شپ (تین روزہ فارمیٹ) کا باقاعدہ آغاز 15 ستمبر سے ہونے جا رہا ہے۔ اس کے فوراً بعد، نیشنل انڈر 19 کپ (ون ڈے فارمیٹ) کا معرکہ 19 ستمبر سے شروع ہوگا۔ ان دونوں بڑے ایونٹس میں ملک کے 16 کرکٹ ریجنز کی مجموعی طور پر 20 مایہ ناز ٹیمیں ٹرافی کے حصول کے لیے ایک دوسرے کے سامنے ہوں گی۔
کرکٹ کے تازہ ترین آرٹیکلز۔400 کھلاڑی، 20 ٹیمیں اور لاکھوں کے انعامات
ان دونوں ایونٹس کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ ملک بھر سے تقریباً 400 ابھرتے ہوئے نوجوان کھلاڑیوں کو اپنا لوہا منوانے کا سنہری موقع ملے گا۔ ٹورنامنٹ کی تمام 20 ٹیموں کو چار مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، جہاں سخت مقابلے کے بعد ہر گروپ کی دو بہترین ٹیمیں کوارٹر فائنل راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کریں گی۔ پاکستان کے بڑے ریجنز بشمول کراچی، لاہور، پشاور اور سیالکوٹ کی دو، دو ٹیمیں ان مقابلوں میں جوہر دکھائیں گی۔ یہ تمام اہم میچز چارسدہ، فیصل آباد، لاہور، پشاور اور سیالکوٹ کے مختلف گراؤنڈز پر کھیلے جائیں گے۔نیشنل انڈر 19 کپ (ون ڈے) کا بڑا فائنل 24 اکتوبر کو کھیلا جائے گا، جبکہ طویل فارمیٹ کی نیشنل انڈر 19 چیمپئن شپ (تین روزہ) کا فائنل معرکہ 3 سے 6 نومبر تک شیڈول کیا گیا ہے۔ پی سی بی کی جانب سے ٹورنامنٹ جیتنے والی فاتح ٹیم کے لیے 20 لاکھ روپے جبکہ رنرز اپ ٹیم کے لیے 10 لاکھ روپے کی بھاری انعامی رقم مختص کی گئی ہے۔
لائیو کوریج۔میچز کہاں دیکھے جا سکتے ہیں
کرکٹ شائقین کی سہولت کے لیے ان دونوں ٹورنامنٹس کی تیز ترین لائیو اسکورنگ کرک سِلب پر دستیاب ہوگی۔ اس کے علاوہ، ہر راؤنڈ کے چار اہم ترین میچز پاکستان بھر میں ٹیپ میڈ (Tapmad) اور تماشا (Tamasha) ایپ پر براہِ راست نشر کیے جائیں گے، جبکہ پاکستان سے باہر موجود کرکٹ کے مداح ان مقابلوں کو پی سی بی کے آفیشل یوٹیوب چینل پر دنیا بھر میں لائیو دیکھ سکیں گے۔
