لاہور۔ کرک اگین خصوصی رپورٹ۔ عاقب جاوید کی چھٹی یا مستعفی،جواب اگیا،بریکنگ نیوز
قومی سلیکشن کمیٹی کے چیف اور سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے اپنے مستعفی ہونے یا عہدے سے ہٹائے جانے کی تمام خبروں کو یکسر مسترد کرتے ہوئے انہیں سراسر جعلی خبر قرار دے دیا ہے۔کرکٹ بریکنگ نیوز۔
عاقب جاوید کی اپنے استعفے کی خبروں پر خاموشی ٹوٹ گئی۔ملکی کرکٹ کے اندرونی حلقوں سے آنے والی سب سے بڑی کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ گزشتہ دو روز سے میڈیا اور سوشل میڈیا پر یہ بحث عروج پر تھی کہ پی سی بی عاقب جاوید کو سلیکٹر کے عہدے سے فارغ کر رہا ہے اور وہاب ریاض کو بھی خواتین کرکٹ ٹیم کے مینٹور کے عہدے سے ہٹایا جا رہا ہے۔ بورڈ کی کرکٹ انتظامیہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کی ان قیاس آرائیوں کے درمیان منگل اور بدھ کی درمیانی رات پاکستان کے اب تک کے تگڑے نظر آنے والے سلیکٹر عاقب جاوید خود میدان میں آگئے ہیں۔
انہوں نے اپنے آفیشل بیان میں میڈیا میں گردش کرنے والی ان تمام افواہوں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے صاف الفاظ میں لکھا ہے کہ، میں نے کوئی استعفیٰ نہیں دیا، یہ محض ایک جعلی خبرہے۔میڈیا آؤٹ لیٹس کے دعوے اور اصل حقائق ۔عاقب جاوید کا یہ بڑا تبصرہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب متعدد نیوز آؤٹ لیٹس نے پی سی بی کے اندرونی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے یہ سنسنی خیز دعوے کیے تھے کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی ملکی کرکٹ کے حالیہ زوال کو روکنے کے لیے بڑے پیمانے پر آپریشن کلین اپ کی تیاری کر رہے ہیں۔ ان خبروں میں کہا گیا تھا کہ انگلینڈ کے خلاف عبرت ناک شکست اور ویمنز ٹیم کے حالیہ تنازعات کے بعد عاقب جاوید کو بطور سینئر سلیکٹر ان کے کردار سے سبکدوش کیا جا رہا ہے اور جاپان میں ہونے والے ایشین گیمز کے فوراً بعد وہاب ریاض کو بھی خواتین ٹیم کی مینٹورشپ سے فارغ کر دیا جائے گا۔تاہم، عاقب جاوید کی جانب سے آدھی رات کو دی جانے والی اس پکی اور آفیشل تردید کے بعد یہ بات واضح ہو گئی ہے کہ وہ بدستور مضبوطی کے ساتھ اپنے عہدے پر قائم ہیں اور ان کے باہر جانے کی خبریں محض قیاس آرائیاں تھیں۔
