ساؤتھمپٹن۔ کرک اگین خصوصی رپورٹ۔ پاکستان کے بعد سری لنکا کا انگلینڈ میں حشر نشر،پہلے ٹی 20 میں ذلت۔
فارمیٹ تبدیل ہو گیا مگر ایشیائی ٹیموں کا انداز نہ بدلا، طویل فارمیٹ میں پاکستان کی بدترین پرفارمنس کے بعد انگلینڈ میں سری لنکن کرکٹ ٹیم کی انٹری بھی انتہائی شرمناک ثابت ہوئی ہے۔
کرکٹ بریکنگ نیو۔انگلینڈ کا مختصر فارمیٹ میں سری لنکا پر بڑا وار
کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ میں بدترین کارکردگی کے بعد اب سری لنکن کرکٹ ٹیم کی انگلینڈ میں انٹری مختصر فارمیٹ یعنی ٹی ٹونٹی میں ہوئی ہے۔ سیریز کا پہلا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ ساؤتھمپٹن کے میدان پر کھیلا گیا جہاں سری لنکا نے بالکل وہی پرفارمنس دی جس سے پاکستانی ٹیم کی حالیہ ذلت کی یادیں ایک بار پھر تازہ ہو گئی ہیں۔ اس پہلے ہی مقابلے میں انگلینڈ نے سری لنکا کو 119 رنز کے ایک بھاری مارجن سے عبرت ناک شکست سے دوچار کر دیا ہے۔ میزبان انگلینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 254 رنز کا ایک پہاڑ جیسا اسکور کھڑا کر دیا۔ہیری بروک کی دھواں دار سنچری اور جوس بٹلر کی ہٹنگ ۔انگلینڈ کی اس اننگز کی سب سے بڑی خاص بات اسٹار بیٹر ہیری بروک کی شاندار اور دھواں دار سنچری تھی، جنہوں نے سری لنکن بولرز کی دھجیاں اڑا کر رکھ دیں۔ ہیری بروک محض 49 گیندوں پر 114 رنز کی ناقابلِ شکست اور طوفانی اننگز کھیل کر ناٹ آؤٹ واپس لوٹے، جس میں ان کے یادگار اور فلک شگاف چھ چھکے بھی شامل تھے۔ ان کے ساتھ ساتھ کپتان جوس بٹلر نے بھی گراؤنڈ کے چاروں طرف زبردست شاٹس کھیلے اور 80 رنز کی ایک پراعتماد اور تیز اننگز کھیلی، جس کی بدولت سری لنکا میچ سے بالکل باہر ہو گیا۔
جواب میں پہاڑ جیسے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے سری لنکا نے اپنے ساتھ وہی حال کیا جو پاکستان کا حالیہ ٹیسٹ کرکٹ میں نظر آیا تھا۔ سری لنکن بیٹرز سے انگلش کنڈیشنز میں کھیلا ہی نہیں گیا اور ان کی وکٹیں پت جھڑ کے پتوں کی طرح گرتی ہی چلی گئیں۔ پوری ٹیم ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور عبرت ناک انداز میں 19 اوورز میں 135 پرآل آؤٹ ہو کر میچ گنوا بیٹھی۔ ایشیائی چیمپیئنز کی یہ پرفارمنس دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ برطانوی دھرتی پر ایشیا کی ٹیموں کا زوال اب ایک مستقل کہانی بن چکا ہے۔
