اسلام آباد ۔کرک اگین رپورٹ ۔
محمد رضوان اور امام الحق کے فونز جائزے کی ابتدائی رپورٹ سامنے آ گئی۔کرکٹ کی تازہ ترین خبر ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا ایک بڑا اقدام اس کے اپنے سر پڑنے والا ہے۔ سٹار کرکٹرز محمد رضوان اور امام الحق کے لیے گئے فونز کے بارے میں جو ابتدائی رپورٹ سامنے آئی ہے، وہ پی سی بی کے لیے کوئی زیادہ اچھی نہیں ہے۔
اسلام آباد سے موصولہ اطلاعات کے مطابق، این سی سی آئی میں ان کے موبائل فونز کا جو فرانزک ٹیسٹ کیا گیا ہے، اس میں کوئی قابلِ ذکر چیز نہیں ملی۔ ان دونوں پر الزام تھا کہ انہوں نے ڈریسنگ رومز کی خبریں لیک کی ہیں یا سوشل میڈیا پر اس حوالے سے کچھ کیا ہے، مگر اب یہ چیز تقریباً کلیئر ہو گئی ہے کہ وزیر داخلہ کے انڈر کام کرنے والے ادارے کو ایسی کوئی چیز نہیں ملی۔ اتفاق سے وزیر داخلہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ہیں اور وہ محسن نقوی ہیں۔رپورٹ میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ ابھی ان کی مالیاتی ٹرانزیکشنز کے حوالے سے کچھ تحقیقات جاری ہیں۔ یہ ادارہ جلدی ہی پاکستان کرکٹ بورڈ کو اپنی فائنل رپورٹ ارسال کرے گا، جس کے بعد پی سی بی کوئی اعلامیہ جاری کرے گا۔ اس کے بعد یہ کھلاڑی شاید پبلک اور فینز کے سامنے آ کر کچھ بولیں گے۔
محمد رضوان اور امام الحق کے حوالے سے تازہ ترین بریکنگ نیوز،بڑی تیاریاں
ہمارے پاس اطلاعات یہ ہیں کہ محمد رضوان اس حوالے سے کافی سنجیدہ ہیں اور انہوں نے کچھ سخت فیصلے کر لیے ہیں۔
