لاہور ۔کرک اگین خصوصی رپورٹ محمد رضوان اور امام الحق کے حوالے سے تازہ ترین بریکنگ نیوز،بڑی تیاریاں
بریکنگ نیوز۔محمد رضوان اور امام الحق کے حوالے سے سنسنی خیز انکشافات، انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا امکان ۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور موجودہ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان اور اوپنر امام الحق کے حوالے سے انتہائی چونکا دینے والی خبریں سامنے آئی ہیں۔
ذرائع کا دعویٰ ہے کہ سائبر کرائمز کی تحقیقات کرنے والے ادارے کی پوچھ گچھ کے بعد محمد رضوان نے بذریعہ کورئیر اپنا جواب جمع کرایا ہے، جس میں انہوں نے جوابات دینے کے بجائے الٹا ادارے پر ہی سوالات کی بوچھاڑ کر دی ہے۔ذرائع کے مطابق رضوان نے اپنے جواب میں سخت موقف اپناتے ہوئے سوال اٹھایا ہے کہ ان کے ساتھ ایسا سلوک کیوں کیا جا رہا ہے؟ ان کا موبائل فون کیوں قبضے میں لیا گیا، ان سے اس قسم کے سوالات کیوں پوچھے گئے اور انہیں کس قصور میں طلب کیا گیا تھا؟ کرکٹ حلقوں کا کہنا ہے کہ اگر ان خبروں میں سچائی ہے تو یہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) کے زیر انتظام چلنے والے معاملات بالکل بھی واضح نہیں ہیں، کیونکہ اگر سب کچھ ٹھیک ہوتا تو رضوان سوال اٹھانے کے بجائے سیدھے جوابات دیتے۔
پریس کانفرنس اور ریٹائرمنٹ کا بڑا فیصلہ متوقع
لارڈز ٹیسٹ،رضوان کھیلیں گے یا نہیں،بابر اعظم کی پریس کانفرنس سے کئی جواب
دوسری جانب اندرونی ذرائع یہ بھی دعویٰ کر رہے ہیں کہ محمد رضوان اس پورے معاملے پر شدید مایوس ہیں اور وہ جلد از جلد ایک ہنگامی پریس کانفرنس کر کے اصل صورتحال اور حقائق قوم کے سامنے رکھنا چاہتے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ قریبی حلقوں اور قانونی ماہرین کے ساتھ زبردست مشاورت کے بعد فی الحال انہوں نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے، لیکن یہ خاموشی زیادہ دیر برقرار رہنے والی نہیں ہے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ صورتحال اسی طرح برقرار رہی تو محمد رضوان انٹرنیشنل کرکٹ سے اچانک ریٹائرمنٹ کا اعلان کر کے پسِ پردہ چھپے تمام سنسنی خیز حقائق منظرِ عام پر لا سکتے ہیں۔امام الحق کا کیریئر بھی داؤ پر لگ گیا۔اسی دوران اوپننگ بیٹر امام الحق کا معاملہ بھی کچھ مختلف نہیں ہے۔ ان کی انجری کے حوالے سے جو خبریں میڈیا میں چلائی گئیں، اب ان پر بھی شکوک و شبہات کا اظہار کیا جا رہا ہے اور وہ سچی معلوم نہیں ہو رہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ امام الحق بھی اس وقت شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہیں اور سوچ رہے ہیں کہ اس صورتحال میں اگلا قدم کیا اٹھایا جائے۔ ان کا بین الاقوامی کرکٹ کیریئر اب تقریباً ختم ہوتا دکھائی دے رہا ہے اور رضوان کی طرح امام الحق بھی بہت جلد بین الاقوامی کرکٹ سے علیحدگی کا اعلان کر سکتے ہیں۔
