ڈربن ۔کرک اگین رپورٹ۔
کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ جنوبی افریقہ سے سب کے لیے الارم بج گئے۔
ون ڈے ورلڈ کپ 2027 سے قبل پاکستان سمیت عالمی کرکٹ کے لیے ہنگامی گھنٹی بج گئی۔ڈربن ون ڈے میں جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو عبرت ناک شکست دے ون ڈے ورلڈ کپ 2027 کے آغاز سے قبل جنوبی افریقہ کی سرزمین سے پاکستان سمیت دنیا کی تمام بڑی ٹیموں کے لیے ایک
بڑا خطرہ اور الارم سامنے آ گیا ہے۔
ہوم کنڈیشنز کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے میزبان ٹیم نے حریفوں کی تمام تر مزاحمت کو ملیا میٹ کر کے ایک بڑی فتح اپنے نام کر لی ہے، جو ورلڈ کپ سے قبل دیگر ٹیموں کے لیے ایک عبرت ناک سبق ہے۔آسٹریلیا کو اس کے ایک پرانے حریف نے دوبارہ شدید پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے۔
ڈربن میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں بظاہر آسان نظر آنے والا ہدف کا تعاقب جنوبی افریقہ کے اسپن اٹیک کے باعث عبرت ناک افراتفری کا شکار ہو گیا۔ میچ میں میتھیو بریٹزکے کی شاندار سنچری کی بدولت جنوبی افریقہ کی ٹیم آسٹریلیا کو 298 رنز کا ہدف دینے میں کامیاب رہی۔جواب میں مہمان ٹیم نے کپتان مچل مارش کی طوفانی نصف سنچری کی مدد سے پہلی وکٹ کے لیے محض 56 گیندوں پر 90 رنز جوڑ کر ہدف کے حصول کی راہ ہموار کر لی تھی اور ایسا لگ رہا تھا کہ انہوں نے میچ پر اپنی گرفت مضبوط کر لی ہے۔ تاہم، مچل مارش (36 گیندوں پر 60 رنز) اور ٹریوس ہیڈ (37 گیندوں پر 36 رنز) کی جانب سے ایک اضافی بڑا شاٹ کھیلنے کی کوشش میں آؤٹ ہونے کے بعد میچ کا رخ بدل گیا۔ان دونوں کے آؤٹ ہوتے ہی جنوبی افریقہ کے دو اسپنرزکیشو مہاراج اور بیجورن فورٹوینکے سامنے آسٹریلیا کا مڈل آرڈر بری طرح لڑکھڑا گیا۔
آسٹریلیا کی ٹیم 297 رنز کے جواب میں صرف 230 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی اور پروٹیز نے یہ میچ 67 رنز کے بڑے مارجن سے اپنے نام کر لیا۔ جنوبی افریقہ کی اس جیت کے سب سے بڑے ہیرو اسپنر کیشو مہاراج رہے جنہوں نے انتہائی نپی تلی بولنگ کرتے ہوئے صرف 20 رنز دے کر آسٹریلیا کے چار اہم کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
