کرک اگین رپورٹ ۔ائی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2027 شیڈول کی لانچنگ کے موقع پر تمام ورلڈ کپ کے فاتحین کی ویڈیو عمران خان آؤٹ۔بریکنگ نیوز ہے کہ آئی سی سی کی نئی ویڈیو نے کرکٹ دنیا میں آگ لگا دی۔
کرکٹ تازہ ترین خبریں کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ورلڈ کپ 2027 کی شیڈول لانچنگ تقریب میں ایک ایسا قدم اٹھایا ہے جس نے کرکٹ شائقین کو شدید غصے اور حیرت میں مبتلا کر دیا ہے۔
تقریب کے دوران ایک خصوصی ویڈیو چلائی گئی، جس میں 1975 کے پہلے ورلڈ کپ سے لے کر 2023 کے آخری ورلڈ کپ تک کی یادگار جھلکیاں اور فاتح کپتانوں کی تاریخی پرفارمنس دکھائی گئی یا انہیں ٹرافی اٹھا کر دکھایا گیا۔ لیکن جیسے ہی باری آئی 1992 کے تاریخی ورلڈ کپ کی، تو پاکستانی فینز کے ہوش اڑ گئے۔
اس پوری ویڈیو میں پاکستان کی فتح کی صرف دو مختصر جھلکیاں دکھائی گئیں۔ایک میں وسیم اکرم انگلش بلے باز کو بولڈ کرتے نظر آئے اور دوسری میں وہ جونیئر کھلاڑیوں کے ہمراہ ٹرافی کو چوم رہے ہیں۔
حیرت انگیز اور افسوسناک بات یہ ہے کہ پاکستان کو کرکٹ کا واحد 50 اوورز کا ورلڈ کپ جتوانے والے عظیم کپتان عمران خان اس پورے منظر نامے سے بالکل غائب تھے۔
آئی سی سی ایک طرف تو عمران خان کو صدی کا بہترین کپتان تسلیم کرتا ہے، لیکن دوسری طرف اپنے اتنے بڑے میگا ایونٹ کی آفیشل ویڈیو سے ان کا چہرہ تک حذف کر دیا گیا۔ آئی سی سی کی اس کھلی سیاست پر نہ صرف پاکستانی فینز بلکہ دنیا بھر کے نیوٹرل کرکٹ شائقین بھی دنگ رہ گئے ہیں، جو کھیل اور کھلاڑیوں کی عزت کرنا جانتے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی اس وقت بی سی سی آئی کے سابق عہدیدار جے شاہ کے زیرِ اثر کام کر رہا ہے، اور یہی وجہ ہے کہ اس ویڈیو کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔ یہ تنازعہ آنے والے دنوں میں ایک بڑا طوفان کھڑا کر سکتا ہے۔ یہ واقعہ چند سال پرانی پی سی بی کی اس متنازعہ ویڈیو کی یاد دلاتا ہے جس میں عمران خان کو مائنس کیا گیا تھا، اور بعد میں عوامی دباؤ اور شدید تنقید کے بعد پی سی بی کو معذرت کر کے ویڈیو دوبارہ اپڈیٹ کرنی پڑی تھی۔
ورلڈ کپ 2027 کا مکمل شیڈول،پاکستان اور بھارت کے 2 میچز،10 اکتوبر کے بعد 7 نومبر کو ٹاکرا
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل جیسے بڑے ادارے سے اتنی بڑی اور جانبدارانہ غلطی کی امید کسی کو نہیں تھی۔ اب ہر طرف ایک ہی سوال گونج رہا ہے کہ یہ سب کس کے اشارے پر ہوا اور کیوں ہوا۔
