لاہور ۔پی سی بی میڈیا ریلیز ۔
ہانگ کانگ سکسز کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان۔کی تازہ ترین خبر یہ ہے کہ
عباس آفریدی ہانگ کانگ سکسز کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مقرر کیے گئے۔
ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ 30 اکتوبر سے یکم نومبر تک کھیلا جائے گا ۔تین روزہ ٹورنامنٹ میں 12 ٹیمیں حصہ لیں گیں۔ان ٹیموں کو چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے پاکستان گروپ سی میں شامل ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے مینجر رضا کچلو ہوں گے۔
پاکستان اسکواڈ میں کپتان عباس آفریدی، عبدالصمد اور احمد دانیال شامل۔محمد عرفان خان ، خواجہ نافع ، محمد شہزاد اور سعد مسعود بھی حصہ ہیں۔
پاکستان ٹیم 28 اکتوبر کو ہانگ کانگ کے لیے روانہ ہو گی۔
