ڈربن۔ کرک اگین رپورٹ۔ ڈربن ٹیسٹ آسٹریلیا جیت گیا،پہلی شکست پر باووماکا منہ کڑوا
ڈربن ٹیسٹ۔جوش ہیزل ووڈ کی تباہ کن باؤلنگ، آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو 214 رنز سے ہرا دیا۔کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ
آسٹریلیا نے ڈربن ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کو 214 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی ہے۔
اس عبرت ناک ہار کے ساتھ ہی جنوبی افریقہ کے کپتان ٹیمبا باووما کی ٹیسٹ کرکٹ میں ناقابلِ شکست رہنے کی تاریخی روایت بھی ختم ہو گئی۔ باووما نے اپنے پہلے 12 ٹیسٹ میچوں میں شاندار کپتانی کرتے ہوئے 11 فتوحات حاصل کیں اور ایک میچ ڈرا کھیلا تھا، لیکن اپنے 13ویں ٹیسٹ میچ میں انہیں پہلی بار شکست کا کڑوا گھونٹ پینا پڑا۔
آخری دن جنوبی افریقہ کی ٹیم 421 رنز کے ناممکن ہدف کا پیچھا کرتے ہوئے دوسری اننگز میں محض 206 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ پروٹیز کی بے بسی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ آسٹریلوی فاسٹ باؤلر جوش ہیزل ووڈ کی تباہ کن باؤلنگ کے سامنے ان کی آخری 4 وکٹیں صرف 5 رنز کے اندر گر گئیں۔ ہیزل ووڈ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسری اننگز میں صرف 49 رنز دے کر 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جنوبی افریقہ کے ایڈن مارکرم نے 237 گیندوں پر 75 رنز بنا کر بھرپور مزاحمت کی، لیکن وہ بھی گئے۔
میچ میں آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 390 اور دوسری اننگز میں 6 وکٹوں پر 314 رنز بنا کر اننگز ڈکلیئر کی تھی۔ جواب میں جنوبی افریقی ٹیم پہلی اننگز میں 284 اور دوسری اننگز میں 206 رنز بنا سکی۔ آسٹریلیا کی اس یادگار جیت میں میٹ رینشا کی خدمات نمایاں رہیں، جنہوں نے پہلی اننگز میں 190 اور دوسری اننگز میں 82 رنز کی بہترین اننگز کھیلیں۔ یہ میچ پانچویں دن لنچ کے بعد دوسرے سیشن میں تمام ہوا۔
